لاہور( این این آئی) آئی جی پنجاب نے چھ پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات
جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کی منتظر مس شائستہ ندیم کو اے آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹرل پولیس آفس لاہور،یہاں پر تعینات دانیال احمد جاوید کو اے آئی جی لاجسٹکس سنٹرل پولیس آفس لاہور،ایس پی انوسٹی گیشن سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر علی اختر کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن ماڈل ٹائون لاہور،تقرری کے منتظر عاطف شہزاد کو ایس پی انوسٹی گیشن چکوال ،تقرری کے منتظر ضیا اللہ کو ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور جبکہ یہاں پر تعینات حافظ عطا الرحمن کو ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ۔
