Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار کاآج سے اطلاق’نئے اوقات کار 31مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے
    • رشتے کے تنازع پر دوست کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزم 5 سال بعد بری
    • امریکا کی8ریاستوں کا اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ دائر
    • شانگلہ’ چار روز سے جاری موسلادھار بارشوں کے بعد بالائی پہاڑی سلسلے سپن غر پر ہلکی برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی’ وادی کا دلکش منظر۔
    • لاہور: جیلانی پارک میں شہری الیکٹرک ٹورسٹ گاڑی پر سوار ہوکر پرفضا ماحول سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
    • مغربی کنارے میںاسرائیلی آباد کاروں نے مسجد نذر آتش کر دی
    • پی ٹی آئی کے 68 رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے تھری ایم پی اوز کے احکامات جاری
    • خوراک کا عالمی دن آج منایا جائے گا
    • چین’ پاکستانی سفیر علی اسد گیلانی کی پاکستان ایمبیسی کالج کی طلبہ کونسل کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت
    • میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
    • کراچی میں پولیس مقابلے، 4 مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
    • مشیر کے پی اطلاعات کاسکول کی چھت گر نے کے واقعہ پر دکھ ‘ افسوس کا اظہار
    • کوئٹہ’ 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہوگیا
    • سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری کیخلاف کارروائیاں جاری
    • لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • لاہور کا موسم ہوا رومانوی ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ پہلی بارش شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا
    • کم عمر بچے میڈیا کا اسرعمال کر رہے ہیں سارے محکمے سو گئے چیف جسٹس
    • معصوم بچوں کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے: سر دار ایاز صادق
    • یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم مراد سے سابق وفاقی سیکرٹری فواد حسن فواد ملاقات کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    باباگورونانک دیوجی کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں اجلاس

    By Khabrain Newsاکتوبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(خبر نگار) سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں اعلی سطحی انتظامی اجلاس سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق کی زیر صدارت متروکہ وقف املاک بورڈ ہیڈ آفس میں منعقد ہوا ۔ جس میں ڈپٹی سیکرٹری سادات شہباز خان اور ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس موجود تھے ۔اجلاس میں رینجرز، کسٹمز، ایف آئی اے ،وزارت خارجہ،سوئی گیس ،سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران، متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز، ڈپٹی کمشنرز،پریس انفارمیشن ڈیپاٹمنٹ اور انتظامی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں سکھ یاتریوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی، رہائش، لنگر، سفری سہولیات، طبی امداد، صاف پانی، بجلی و گیس کی بلاتعطل فراہمی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ سیکرٹری ناصر مشتاق نے بتایا کہ بابا گورو نانک دیو جی کے557ویں جنم دن کے موقع پر سکھ یاتری 22 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی مرکزی تقریب 24 نومبر کو ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی۔سیکرٹری بورڈناصر مشتاق نے بتایا کہ متعلقہ تمام اداروں نے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے متروکہ وقف املاک بورڈ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔سیکرٹری بورڈ ناصر مشتاق نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے لیے بہترین ایئر کنڈیشنڈ بسیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ تمام رہائشی مقامات پر طبی عملہ اور ضروری طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ یاتریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے خصوصی طور پر منرل واٹر فراہم کیا جائے گا۔ یاتریوں کو کرنسی ایکسچینج کے سہولت کے لیے سٹیٹ بنک سے منظور شد ہ کرنسی ایکسچینج لگائے جائیں گے اور انکو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا ۔ سیکرٹر ی بورڈ ناصر مشتاق نے بتایا کہا کہ سکھ یاتریوں کی رہائش اور لنگر کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے اور یاتریوں کی آمد کے دوران متعلقہ محکمے بجلی اور سوئی گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ہر 20 بسوں کے قافلے کے ہمراہ ریسکیو 1122 کی خصوصی ایمبولینس موجود ہوگی، جبکہ پولیس، رینجرز، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ ادارے یاتریوں کی حفاظت اور سہولیات کے لیے متحرک رہیں گے ۔ناصر مشتاق نے کہا کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتری پاکستان سے بہترین مہمان نوازی ،محبت، خوشگوار یادیں لے کر واپس جائیں گے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار کاآج سے اطلاق’نئے اوقات کار 31مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے

      رشتے کے تنازع پر دوست کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزم 5 سال بعد بری

      امریکا کی8ریاستوں کا اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ دائر

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.