لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ
نے قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا کے خلاف تین مجرمان کی اپیل پر سماعت پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے تینوں مجرمان کو بری کر دیا جسٹس سردار اکبر علی نے مجرم امان اللہ،زوہیب اور شاہ زیب کی اپیلوں پر سماعت کی مجرمان کی جانب سے ایڈووکیٹ ردا نور اور ایڈووکیٹ کاشف بھٹی نے دلائل دئیے مجرمان پر دوران ڈکیتی شوکت علی کو قتل جبکہ مقتول کے بیٹے محمد علی کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیاتھا
