لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے رشتے کے تنازعے پر دوست کو قتل کرنے کے
مقدمے میں سزائے موت پانے والا ملزم پانچ سال بعد بری کردیا عدالت نے پوسٹ مارٹم تاخیر اور موقع پر گواہوں کی موجودگی ثابت نہ ہونے پر ملزم فیاض کو بری کیا جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر کے دو رکنی بینچ نے اپیل منظور کی اپیل کنندہ کی جانب سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیے ملزم محمد فیاض پر دوست محمد بلال کو قتل کرنے کا الزام تھا تھانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے 2021 میں مقدمہ درج کیا جبکہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 2022 میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔
