Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ جدید بلٹ پروف گاڑیاںبنوں پولیس لائن پہنچ گئیں
    • ڈاکٹرز پر غفلت کا الزام خاتون دوارن آپریشن جان بحق
    • چنگا بنگلیال کے علاقے میں چوری کی واردات، مقدمہ درج
    • وزیر اعظم کو دم توڑتی زرعی معیشت بارے عملی اقدامات کرنے چاہیں،کسان ونگز
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کا پاکستان چائنہ بزنس فورم کے وفد کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
    • چور نجی کوریئر سروس کا پارسل بھرا بیگ لے اڑے، مقدمہ درج
    • راولپنڈی:موٹر سائیکل اور گاڑی میں خوفناک تصادم، 2افراد جاں بحق
    • 9 مئی واقعات’ملزم کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست خارج
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ بسنت 2027 ء کے 10 روزہ انعقاد کیخلاف درخواست غیر ضروری قرار دیتے مسترد
    • جائیداد تقسیم کیس’صرف رجسٹری کے ہونے سے ہر بات ثابت نہیں ہوتی:لاہور ہائیکورٹ
    • کینیڈین ہائی کمیشن اور کشف فائونڈیشن کی10سالہ شراکت داری مکمل
    • باجوڑ:ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں شہید ہونے والے باجوڑ کے نوجوان رضوان اللہ کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
    • راولپنڈی،ایم ڈی کیٹ امتحانات کے سوالیہ پیپرزامیدواروںسے واپس لینے کا اقدام غیر قانونی قرار
    • سینئر وکیل اقبال دھینگل مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے صدر مقرر
    • پنجاب کے میڈیکل کالجز سے افغان طلباء کو نکالنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع
    • امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
    • ملت ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر
    • ملتان:نوجوان وینڈر اپنے سٹال پر فروخت کیلئے رکھی مچھلیوں پر تازہ پانی چھڑک رہا ہے۔
    • کالاشاہ کاکو سیمنٹ سے لدا ٹرک الٹ گیا ایک شخص جاں بحق، 2شدید زخمی
    • انگلینڈ، مردوں میں خودکشی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فضل الرحمن کا دہشتگردوں کے پشت پناہوں کی حمایت کرنا افسوسناک مریم نواز

    By Khabrain Newsاکتوبر 17, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(نیوز ایجنسیاں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل
    الرحمن جیسے سینئر سیاستدان، جو خود دہشت گردی کا شکار رہے ہیں، ان سے دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والوں کی حمایت کی توقع نہیں تھی۔ نااہلی، نالائقی اور کرپشن سے خیبر پختونخوا کی بربادی کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کے بجائے ان کی حمایت میں بات کرنا نہایت افسوسناک ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ جن کی حمایت میں بیانات جاری ہو رہے ہیں، ان سے پوچھا جائے کہ کیا تیرہ سال میں وہ کسی ایک شہید کے جنازے میں بھی شریک ہوئے؟ الٹا دہشت گردوں کو پناہ دی، انہیں پالا پوسا اور پاکستان پر حملہ آور ہونے کے لیے وسائل، پناہ گاہیں اور اپنے صوبے کی زمین فراہم کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے خیبر پختونخوا میں نااہلی کے انبار لگا دیے، وہاں کے عوام کی زندگیاں تباہ و برباد کر دیں اور انہیں دہشت گردی کی نذر کر دیا۔ صوبے کے قیمتی وسائل دھرنوں اور احتجاجوں پرخرچ کر دیے، اور تیرہ قیمتی سال کرپشن اور نالائقی کی نذر کر دئیے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ جس سپہ سالار نے معرکہ حق میں ملک کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا اور جس کی قیادت میں پاکستان کو حرمین شریفین کے تحفظ کا اعزاز ملا، اس کے بارے میں مولانا صاحب کے الفاظ نے ہر محبِ وطن پاکستانی کا دل دکھایا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پاک فوج کے افسر اور جوان آج بھی دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں۔ ہر روز کسی ماں کا لختِ جگر، کسی بہن کا بھائی اور کسی کا شوہر سبز ہلالی پرچم میں لپٹ کر گھر آتا ہے۔ان شہیدوں کے لہو کو سلام پیش کرنے اور اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے دہشت گردی کے خاتمے کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کا ساتھ دینا آپ کے شایانِ شان نہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ آپ کی جماعت نے خود دہشت گردی کے زخم سہے ہیں، آپ کے ساتھیوں نے شہادتیں دی ہیں اور جن کی حمایت میں آج آپ کھڑے ہیں، کل یہی آپ کے بارے میں انتہائی ناشائستہ زبان استعمال کرتے اور ذاتی حملے کرتے رہے ہیں۔ دہشت گردی کے متاثرین کا دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہونا کم از کم میری سمجھ سے باہر ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خوراک کے عالمی دن پردوسروں کی خوراک کے لئے محنت کرنے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اناج کی صورت میں خوراک اگانے والے کاشتکاروں اورکسان بھائیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عالمی یوم خوراک پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عالمی یوم خوراک کا مقصد غذائی تحفظ کیلئے مشترک کاوشوں کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔دنیا بھر میں ہر سطح پر غذائی تحفظ کی کاوشوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت بہت سے چیلنج کا سامنا ہے۔ غیر معمولی ماحولیاتی تبدیلیاں مناسب خوراک کی فراہمی کو متاثر کرنے کا سبب بن رہیں ہیں۔ ہر فرد کو متناسب خوراک کی فراہمی پائیدار ترقی کی علامت ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے زراعت میں جدت اور میکانائزیشن کو اپنانا ہوگا۔حکومت پنجاب صوبہ بھر میں اناج کی بہتر پیداوار کیلئے کاشتکاروں کی معاونت کررہی ہے۔ پنجاب میں کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر سکیم،میکانائزیشن اور دیگر اقدامات سے پیداوار میں اضافہ یقینی بنایا جارہا ہے۔ ماڈل ایگری مال میں پنجاب کے کاشتکار کو تمام تر سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں دس مزید ایگری مال قائم کریں گے۔ عالمی یوم خوراک پر موسم کی سختیوں سے نبردآزما کاشتکار کی محنت کو نہیں بھولنا چاہیے۔ پنجاب کے کاشتکار بھائی ملک بھر کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے قابل قدرخدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
    مریم نواز

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ جدید بلٹ پروف گاڑیاںبنوں پولیس لائن پہنچ گئیں

      ڈاکٹرز پر غفلت کا الزام خاتون دوارن آپریشن جان بحق

      چنگا بنگلیال کے علاقے میں چوری کی واردات، مقدمہ درج

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.