باکو (این این آئی) آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ ایشائی ممالک کی تنظیم کانفرنس آن انٹرایکشن اینڈ کانفیڈنس بلڈنگ میئرز ان ایشیا (سیکا )کے سربراہی اجلاس سے اسرائیلی صدر کے خطاب کے دوران10 ممالک کے مندوبین نے احتجاجا واک آئوٹ کیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ اقدام اسرائیل کے صدرآئزک ہرزوگ کا خطاب شروع ہوتے ہی اٹھایا گیا، جو غزہ کی پٹی پر جاری خونریز جنگ کے تناظر میں اسرائیلی عہدیدار کی شرکت کے خلاف شدید سیاسی ردعمل اور بیزاری کی عکاسی کرتا ہے۔ سیکا کے سربراہی اجلاس سے اسرائیلی صدر کا خطاب شروع ہوتے ہی ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور ان کا وفد اپنی نشستوں سے اٹھے اور ہال چھوڑ کر چلے گئے جبکہ اسی وقت دیگر متعدد ممالک کے نمائندوں نے بھی ہال کا بائیکاٹ کیا۔ سربراہی کانفرنس کی میزبانی آذربائیجان اپنی باری کے صدارت کے طور پر کر رہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ جدید بلٹ پروف گاڑیاںبنوں پولیس لائن پہنچ گئیں
- ڈاکٹرز پر غفلت کا الزام خاتون دوارن آپریشن جان بحق
- چنگا بنگلیال کے علاقے میں چوری کی واردات، مقدمہ درج
- وزیر اعظم کو دم توڑتی زرعی معیشت بارے عملی اقدامات کرنے چاہیں،کسان ونگز
- لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کا پاکستان چائنہ بزنس فورم کے وفد کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
- چور نجی کوریئر سروس کا پارسل بھرا بیگ لے اڑے، مقدمہ درج
- راولپنڈی:موٹر سائیکل اور گاڑی میں خوفناک تصادم، 2افراد جاں بحق
- 9 مئی واقعات’ملزم کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست خارج
- لاہور ہائیکورٹ ‘ بسنت 2027 ء کے 10 روزہ انعقاد کیخلاف درخواست غیر ضروری قرار دیتے مسترد
- جائیداد تقسیم کیس’صرف رجسٹری کے ہونے سے ہر بات ثابت نہیں ہوتی:لاہور ہائیکورٹ
- کینیڈین ہائی کمیشن اور کشف فائونڈیشن کی10سالہ شراکت داری مکمل
- باجوڑ:ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں شہید ہونے والے باجوڑ کے نوجوان رضوان اللہ کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
- راولپنڈی،ایم ڈی کیٹ امتحانات کے سوالیہ پیپرزامیدواروںسے واپس لینے کا اقدام غیر قانونی قرار
- سینئر وکیل اقبال دھینگل مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے صدر مقرر
- پنجاب کے میڈیکل کالجز سے افغان طلباء کو نکالنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع
- امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
- ملت ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر
- ملتان:نوجوان وینڈر اپنے سٹال پر فروخت کیلئے رکھی مچھلیوں پر تازہ پانی چھڑک رہا ہے۔
- کالاشاہ کاکو سیمنٹ سے لدا ٹرک الٹ گیا ایک شخص جاں بحق، 2شدید زخمی
- انگلینڈ، مردوں میں خودکشی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
