واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )مشرقِ وسطی میں امریکی فوجی موجودگی کے تناظر میں فضائی ایندھن کی فراہمی کا نظام طویل فاصلے کی پروازوں، نگرانی اور ممکنہ فوجی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔تاہم، KC-46 طیارے کی تیاری بذاتِ خود کسی مخصوص حملے یا فوجی آپریشن کے آغاز کی تصدیق نہیں کرتی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے دستیاب بیان میں بھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ طیارہ کس مشن میں حصہ لے گا۔دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے سفر سے روکتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آپ جس بھی ملک میں ہیں اور کہیں بھی جارہے ہیں، سعودی فضائی حدود استعمال نہ کریں۔گو ہدایت میں یہ نہیں کہا گیا کہ یہ پابندی حوثیوں کے مسلسل حملوں کے باعث ہیں۔ ان ہدایات کو مشرق وسطی کے لیے امریکی ری فیولنگ طیارے کی تیاری کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔
جنگی سرگرمیاں تیز
مشرق وسطی میں جنگی سرگرمیاں تیز’ امریکی فضائیہ کا ری فیولنگ طیارہ مشن کیلئے تیار

