Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فلم وہی، اسکرپٹ وہی، ہدایتکار وہی،بس کردار اپڈیٹ! نئے فنکاروں اوراداکاروں کو مبارک ہو: حافظ حمد اللہ
    • بنگلہ دیش: بیچ ریزورٹ میں آتشزدگی، بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
    • ہرا مانی کا بونڈ انداز سوشل میڈیا پر طوفان برپا
    • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب شارجہ اسلامک بینک کے وفد سے سکوک انشورنس کے حوالے سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • انکم ٹیکس تنازعات ایف بی آر نے متبادل حل کے طریقہکار میں اہم ترمیم کر دی
    • بنگلہ دیش: بیچ ریزورٹ میں آتشزدگی، بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
    • پاکستان نے علاقائی استحکام کے فروغ کیلئے موثر کردار ادا کیا: رضوان سعید
    • پاکستانی سفارت کاروں کی نسلوں نے خلوص پیشہ وارانہ مہارت اور خاموش عزم کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی : عاصم افتخار احمد
    • شنگھائی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شنگھائی الیکٹرک گروپ کے چیئرمین و ولی اور شنگھائی میں گروپ کے ہیڈ کوارٹر میں سینئر ایگزیکٹوز سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • جے ایس ایم یو کے طلبہ نے چھ زبانوں میں طبی تاریخ لینے کی ہینڈ بک تیار کرلی
    • بھارت ‘ ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
    • بنگلادیش میں خسرہ کی وباہ 1147 افراد ہلاک پڑوسی ممالک کیلئے خطرے کی گھنٹی
    • ایران کے خلاف جنگ سے یورپی شہریوں پر 100 ارب یورو سے زیادہ کا بوجھ پڑا: ہسپانوی وزیراعظم
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ امریکہ کی زکوٰة فائونڈیشن کے اراکین سے ملاقات کررہے ہیں۔
    • وزیراعلی سندھ کی شنگھائی الیکٹرک کو صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
    • 32 ممالک کی نمائندگی کرنیوالے وفد کا ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
    • خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر پی ٹی آئی جوابدہ :طارق فضل چودھری
    • سکول کی چھت گرنے سے بچوں کی اموات، پشاور ہائیکورٹمیں 21 اکتوبر کو سماعت ہوگی
    • لاہور:محکمہ ماحولیات کی جانب سے تبدیلی موسم کے موقع پر ایجرٹن روڈ پراینٹی سموگ سپرے کیا جارہاہے۔
    • لاہور کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز اِدھر اُدھر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب میں کام نظر آتا ہے سندھ کی خواتین افسروں کا وزیر اعلی مریم کو خراج تحسین

    By Khabrain Newsاکتوبر 18, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب میں کام نظر آتا ہے”سندھ کے پروبیشنری افسران نے وزیراعلی ہاؤس
    میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیاہے ـسندھ کی خواتین افسروں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو رول ماڈل قرار دیاـپروبیشنری افسر سندھ مس دل رخ صحرانے کہاکہ پاکستان کی ہرخاتون کو وزیراعلیٰ مریم نوازشریف پر فخرہے۔عبدالغفار نے کہاکہ یہاں آکر دیکھا پنجاب کے عوام مطمئن اورخوش نظر آتے ہیں۔زارا نے کہاکہ ہر جگہ کام نظر آتا ہے،دل خوش ہوجاتا ہے،پاکستان کو ایسے ہی ہونا چا ہیے تھا۔ لاہور میں شجرکاری اورسبزہ دیکھ کر دل چاہتا ہے کہ ہمار اسندھ بھی ایسا ہی ہوجائے۔میری والدہ مریم نوازشریف کی مداح ہیں،ملاقات ایک اعزاز ہے۔پروبیشنری آفیسر سندھ نے کہاکہ پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے ہر سسٹم کو منسلک اورمربوط کردیا ہے۔پنجاب کا سہولت بازار بہت اچھا لگا،تمام چیزیں سستے داموں دستیاب ہیں۔سہولت بازار میں گراس روٹ لیول تک شاندار میکانزم ہے۔پنجاب سے سیکھ کر جائیں گے اوراپنے ہاں اپلائی کریں گے۔ حنائ نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ہمارے لئے انسپائریشن اوروویمن امپاورمنٹ کا استعارہ ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا مردوں کے معاشرے میں مقام بنانا قابل تقلید ہے۔عبدالجبارنے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا عوام کی خدمت کیلئے ترجیحات کا تعین قابل تحسین ہے۔تانیہ انصاری نے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف جیسی شخصیت سے ملاقات کرنا اعزاز ہے۔خاتون آفیسرنے اردو اورانگریزی نظم پیش کی کہ”لاہور کی مٹی کی خوشبو پنجاب کی پہچان ہے”۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملاقات کے دوران زیر تربیت افسران کو نصیحت کی کہ تجاویز کی قدر کریں، فیصلے کریں اورعملدر آمد کرائیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے پراجیکٹس کے بارے میں بریف کیاـوزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری نے 15پر لائیو کا ل کرکے میٹنگ کے شرکائ کو پراسس کا مشاہدہ کرایاـسی ٹی پی وفد میں لوکل گورنمنٹ،سند ھ کی صوبائی سروس اوردیگر محکموں کے افسران شامل تھے ـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے سی ٹی پی وفدکے شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی۔ تعریف سے زیادہ تنقید ہوتی ہے لیکن پرواہ نہیں کرتی:مریم نوازشریف فخر سے کہتی ہوں کہ میں میڈ ان پاکستان،ایجوکیٹڈ ان پاکستان اور لیو(Live)ان پاکستان ہوں والد میرے لئے مشعل راہ اورتجربات کا سمندر ہیں،گھر میں ہی بہت سی قابل تقلید مثالیں موجود ہیں،نہ چاہتے ہوئے بھی گھر میں ٹریننگ ہوجاتی ہے وزرات اعلی آسان نہیں مشکل کام ہے،ہر روز ایک نئے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا ہے،وزیراعلیٰ کے قلم سے ایک فیصلہ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لاسکتا ہے بہت سے کام کرنے ہوتے ہیں، ضائع کرنے کیلئے وقت نہیں ہوتا،ہر کام کا وقت متعین ہے،وقت کی پابندی کیلئے گھڑی سامنے رکھ کر بیٹھتی ہوں،وقت بہت بڑا اثاثہ ہے ملک نے ہمارے اوپر انویسٹ کرکے احسان کیا ہے ہم نے واپس لوٹانا ہے،ہر ایک کو ذمہ داریوں کا پورا بوجھ اٹھانا ہوگا،فیصلہ کرتے ہوئے رسک لینا پڑتا ہے،ہمت کا مظاہر کرنا پڑتا ہے ورنہ کام نہیں چلتا ہم میں سے ہر ایک نے نہ نظر آنے والاپاکستانی پرچم اٹھایا ہوا ہے، مواقع بار بار نہیں ملتے،محنت کریں گے تو ہر کام ممکن ہے کبھی کوئی عہدہ نہیں تھا،کونسلر تک نہیں بنی،کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ میں اتنی کامیا ب ہوجاؤں گی،عوام کے مفاد کا معاملہ ہو تو آنکھیں ماتھے پر رکھ لیتی ہوں پروفیشنل ازم میں ذاتیات کو شامل نہیں کرنا چاہیے،کوریڈور آف پاور میں جذبات نہیں،وقت آئے تو بروقت اورصحیح فیصلہ کریں،فیصلہ کیا ہونا چاہیے اگر پتہ نہیں تواس عہدے کا کوئی حق نہیں 100سے زیادہ سکیمیں چل رہی ہیں لیکن کسی سکیم میں کوئی نادہندہ نہیں،لوگ حکومت پر اعتماد کریں یہ نیا سوشل کنٹریکٹ ہے، عوام پر اعتماد کیا تو مایوس نہیں کیا پنجاب کی اپنی چھت،اپناگھر کو تیز ترین اورپائیدار لو کاسٹ ہاؤسنگ سکیم ہونے پر مسقط میں یو این ہیبی ٹیٹ سکول آف آنر ایوارڈ ملا 18ماہ میں دو لاکھ سے زائد ہاؤسنگ لون دئیے،یہ وہ ایک کروڑ نوکریاں اور50لاکھ گھر نہیں جنہوں نے سلیمانی ٹوپی پہن رکھی ہے 1لاکھ25ہزار گھر مکمل ہوچکے ہیں،اس پراجیکٹ کے پیچھے فیصلے کی بھر پورطاقت ہے،اپنی چھت،اپنا گھر کیلئے لڑ جھگڑ کر9سا ل کی قسط کرائی فراڈ کا خطرہ ہوتا ہے،اپنی چھت اپنا گھرسکیم میں چیک بھی رکھا کیونکہ ذاتی پیسہ نہیں عوام کا پیسہ ہے،اپنی چھت اپناگھر سکیم میں ریکوری ریٹ 99.9فیصد ہے کوئی ڈیفالٹ نہیں لوگ حکومت پر اعتماد کریں یہ نیا سوشل کنٹریکٹ ہے،عوام پر اعتماد کیا تو کبھی کسی نے مایوس نہیں کیا،پنجاب میں ڈی پی او،ڈی سی او سفارش پر نہیں لگتے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پراپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ پنجاب میں غربت کے خاتمے کیلئے مستقل اور ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ نعروں سے نہیں بلکہ ٹھوس معاشی پالیسیوں اور عوامی فلاحی منصوبوں کے ذریعے غریب طبقات کو بااختیار بنایاجارہا ہے۔اپنی چھت،اپنا گھر،پرواز کارڈ اور لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ سکیم سے غریب طقبات کی معاونت کررہے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر معاون خصوصی شعیب مرزا کی سربراہی میں سی ایم انسپکشن ٹیم رات گئے راولپنڈی بے نظیر بھٹو ہسپتال پہنچ گئی بے نظیر بھٹو ہسپتال کے مختلف وارڈز کا اچانک دورہ، ہسپتال کے مختلف شعبوں میں موجود طبی آلات کامعائنہ سی ایم انسپکشن ٹیم کا بے نظیر بھٹو ہسپتال میں صفائی اور طبی آلات کی فعالیت پر اظہار اطمینان، مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      فلم وہی، اسکرپٹ وہی، ہدایتکار وہی،بس کردار اپڈیٹ! نئے فنکاروں اوراداکاروں کو مبارک ہو: حافظ حمد اللہ

      بنگلہ دیش: بیچ ریزورٹ میں آتشزدگی، بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

      ہرا مانی کا بونڈ انداز سوشل میڈیا پر طوفان برپا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.