Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گوجر خان: پنجاب کالجز گوجر خان کے پرنسپل میڈل جیتنے والی نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کو انعام دیتے ہوئے۔
    • ٹیکسلایو سی خرم پراچہ میں پولیو مہم بارے تربیتی سیشن کا انعقاد
    • ریلوے زمینوں پر تنازعات کے باوجود ان جگہوں پر نقشوں کی منظوریاں
    • آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس19اکتوبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
    • اسلام آباد کی اخبار مارکیٹ دو روز بعد کھول دی گئی اخبارات کی ترسیل بحال
    • پولیس کی مبینہ پشت پناہی میں  منشیات کا کاروبار عروش پر
    • حنا جاوید قتل کیس کا معاملہ، تمام ٹیکنیکل،فرانزک شواہد کے حصول کو یقینی بنایاگیا
    • آئیسکو کا بجلی حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر حفاظتی اقدامات جاری رکھنے کا عزم
    • نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کی پا ک چائینہ فرینڈ شپ گیمز ریس میں تیسری پوزیشن
    • CDAنے بھارہ کہو میں صفائی کام بہتر بنانے کیلئے ٹھیکہ دیدیا
    • سی سی ڈای چکوال کی کارروائی، 15 سے زائد وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث چار رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار
    • پادشاہان میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، قبرستان کے گیٹ بھی چوری
    • تھانہ بنی پولیس کی کارروائی3 پتنگ سپلائرگرفتار، 420 پتنگیں اور 15 ڈوریں برآمد
    • وینڈرز کی بروقت ادائیگیاں نہ ہونا ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا سبب
    • مقدمہ، اغوا برائے تاوان کیس کا اہم فیصلہ، 5 مجرمان کی عمر قید کی سزا برقرار
    • کھوڑ گنجان قصبہ، ٹریفک رواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس ضروری،عوامی حلقے
    • گوجرخان مسائل کی آماجگاہ بن گیا، گراں فروشی عروج پر
    • جہلم روڈ پر تترال ہوٹل کے ڈمپر کی رکشے سے ٹکر، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی
    • محکمہ جنگلات میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف نظام پر سوالات اٹھنے لگی
    • تلہ گنگ اکوال کے قریب دو موٹر سائیکل میں تصادم، تین افراد شدید زخمی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سہ فریقی ونڈے سیریز پہلے میچ میں پاکستان کی 37 رنز سے جیت

    By Khabrain Newsاکتوبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (سپورٹس ڈیسک)تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے سری لنکا کو جیت کیلیے 306 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 268 رنز بنا کر آل آٹ ہوگئی۔ راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان اننگز کی شروعات ہوئی تو اوپنر فخر زمان اور صائم ایوب ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور دونوں اوپنرز جلد ہی آٹ ہو کر واپس پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی پہلی وکٹ 23 اور دوسری وکٹ 32 رنز پر گری، صائم ایوب 7 اور فخر زمان 16 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔بعدازاں بابر اعظم اور سعد بیگ نے پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور 106 تک پہنچایا جہاں بابر 45 رنز بنا کر آٹ ہوگئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 118 رنز پر گرگئی۔ اس مرتبہ سعد بیگ 39 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔پانچویں وکٹ پر سلمان علی آغا اور حسن نواز نے 97 رنز کی پارٹنرشپ بنائی اور 215 کے مجموعے پر حسن نواز 37 رنز بنا کر آٹ ہوگئے۔ چھٹی وکٹ پر سلمان کا ساتھ عرفات منہاس دینے آئے، انہوں نے 18 رنز کی اننگز کھیلی تاہم سلمان کے ساتھ 64 رنز کی پارٹنرشپ کے شراکت دار رہے۔اس دوران مڈل آرڈر میں سلمان علی آغا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی چوتھی سنچری بنائی۔ تاہم پہلے عرفات منہاس 279 اور پھر سلمان علی آغا 291 کے مجموعے پر آٹ ہوئے تو قومی بیٹرز اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کرسکے اور پوری ٹیم 305 رنز پر آل آٹ ہوگئی۔ اختتامی لمحات میں شاہین آفریدی نے 13 اور فہیم اشرف نے 6 رنز بنائے جبکہ نسیم شاہ اور حارث رف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا نے 4 وکٹیں لیں، اسیتھا فرنینڈو نے 3 اور دلشان مدھوشنکا نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے محتاط آغاز کیا، اوپنر اوشکا فرنینڈو 5 اور کپتان کوسال مینڈس 18 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ تاہم اوپنر کمنڈو مینڈس نے 44 رنز بنا کر اس جانب سے ٹیم کا اسکو بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ تاہم 91 کے مجموعے تک سری لنکا کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹے چکے تھے، ایسے میں پوون رتنانائیکے نے 79 اور جنیتھ لیاناگے نے 60 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے لیے جیت کی امیدیں روشن کرنے کی کوشش کیا، لیکن اپنی ٹیم کو جیت کی لکیر کے پار نہ لے جاسکے۔ اختتامی لمحات میں داسن شناکا نے 28 رنز بنائے، اور وہ بھی ٹیم کی جیت کے لیے کارآمد نہ ہوسکے اور پوری سری لنکن ٹیم 268 رنز بنا کر آل آٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رف نے دو دو وکٹیں لیں۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا تھا کہ فریش وکٹ ہے، ہم ٹاس جیتتے تب بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، 300 رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      گوجر خان: پنجاب کالجز گوجر خان کے پرنسپل میڈل جیتنے والی نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کو انعام دیتے ہوئے۔

      ٹیکسلایو سی خرم پراچہ میں پولیو مہم بارے تربیتی سیشن کا انعقاد

      ریلوے زمینوں پر تنازعات کے باوجود ان جگہوں پر نقشوں کی منظوریاں

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.