کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کو چھاتی کے سرطان سے متعلق درست معلومات، بروقت تشخیص اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرنا قومی ذمہ داری ہے۔ آگاہی مہمات اسی وقت مؤثر ثابت ہوں گی جب طبی معائنے اور علاج کی سہولیات خواتین کی دسترس میں ہوں۔میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق، عالمی یومِ آگاہی برائے چھاتی کے سرطان کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خواتین کو بروقت طبی معائنے کی ترغیب دینے کے ساتھ یہ بھی بتایا جانا چاہیے کہ وہ معائنہ کہاں کروا سکتی ہیں اور علاج کے اخراجات کیسے برداشت کیے جاسکتے ہیں۔ ان کے بقول طبی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کرنے والی ہر خاتون کو قابلِ رسائی سہولت میسر ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کسی خاتون کی بروقت تشخیص اور علاج کا انحصار اس کے رہائشی علاقے یا مالی وسائل پر نہیں ہونا چاہیے۔ دوردراز علاقوں اور کم آمدنی والے خاندانوں کی خواتین کی ضروریات کو طبی سہولیات کی منصوبہ بندی میں مرکزی اہمیت دی جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خواتین اکثر گھر اور خاندان کی ذمہ داریوں کے باعث اپنی صحت کو نظرانداز کردیتی ہیں۔ اہل خانہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین کی صحت سے متعلق تشویش کو سنجیدگی سے لیں اور انہیں ڈاکٹر سے رجوع کرنے، ضروری معائنے کروانے اور علاج جاری رکھنے میں تعاون فراہم کریں۔انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ جسم میں کسی غیرمعمولی تبدیلی کو نظرانداز نہ کریں اور مستند ڈاکٹر سے مشورہ لینے میں تاخیر سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ بروقت تشخیص اور مناسب علاج سے صحت یابی کے امکانات بہتر ہوسکتے ہیں، اس لیے خوف یا غیرمصدقہ معلومات کی بنیاد پر طبی مشورہ مؤخر نہیں کرنا چاہیے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ آگاہی مہمات میں خواتین کو معائنے کی دستیاب سہولیات، مزید تشخیص اور علاج کے لیے متعلقہ مراکز کے بارے میں واضح رہنمائی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز، طبی عملہ اور ذرائع ابلاغ اس حوالے سے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے چھاتی کے سرطان سے متاثرہ خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاج کے ہر مرحلے میں ان کی عزتِ نفس، رازداری اور ضروریات کا خیال رکھا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی خاتون کا صحت سے متعلق سوال جھجک کے باعث دبنا نہیں چاہیے اور نہ ہی وسائل کی کمی علاج کی راہ میں رکاوٹ بننی چاہیے۔
بریکنگ نیوز
- BISPمیں رجسٹرڈ خواتین نا جائز کٹوتیوں سمیت بے شمار مسائل سے دو چار
- پنجاب میں سموگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، 4صنعتی یونٹس اور بھٹے سیل
- ضبط شدہ سونے کی اینٹیں واپس نہ کرنے پر کلکٹر کو شوکاز نوٹس جاری
- واٹس ایپ کا گیسٹ کالنگ فیچر متعارف کرانے کا اعلان
- اوکاڑہ’ پولیس مقابلے میں 51 مقدمات میں ملوث ڈاکو ہلاک، 2 فرار
- این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائیاں، پانچ بین الاقوامی سائبر کرائم کیسز ٹریس
- ممنوعہ غیر ملکی ادویات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون گرفتار
- کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جام چاکرو میں پہلے جدید میکانائزڈ لینڈ فل پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
- لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ہدایت پر خواتین میں بریسٹ کینسر آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر گورنر ہائوس لاہور کو گلابی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔
- قتل کے جرم میں سزا پانے والے 2 مجرمان کی پھانسی اور عمرقید کی سزا کیخلاف اپیل پر شک کا فائدہ دیتے دونوں مجرم بری
- خاتون ٹیچر کے خلاف بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کی اپیل خارج
- برطانیہ میں کینسر کی تشخیص اور علاج کے لیے جدید لیبارٹری قائم
- بھارتی فورسز نے ترال پلوامہ میں نظربند کشمیری کا رہائشی مکان تباہ کردیا
- ٹک ٹاک نے ایلون مسک پر مبنی دستاویزی فلم کے تشہیری اکائونٹ کو مستقل طور پر معطل کر دیا
- خواتین، بچیوںسے زیادتی اور اجتماعی زیادتی کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ
- بھارت میں16سالہ لڑکے کی آنکھ کے اوپر دانت نکل آئے
- کینیڈاکے البرٹا فوجی اڈے پر آتشزدگی سے 4فوجی ہلاک’ 39زخمی
- سعودی شہر نجران پر میزائل حملہ، 6 افراد زخمی
- کراچی ‘ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- عرب امارات کے قریب ٹگ بوٹ پر میزائل حملہ، ایک شخص زخمی
