تلہ گنگ(نمائندہ خبریں)ایس ایچ او تھانہ ٹمن سب انسپکٹر ثاقب رشید، سب انسپکٹر حسن علی حسنین نے ٹیم کے ہمراہ جوئے کے اڈے پر ریڈ کیا۔ پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 05 ہزار 140 نقدی ایک گاڑی 02 موبائل فون ٹوٹل مالیتی 22 لاکھ اور جوئے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کر کے05 قمار بازوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک قمار باز گرفتارکر لیا ۔
