لاہور/ سرگودھا (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے سرگودھا کا دورہ کیا جہاں آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور ڈی پی اوز نے ان کا استقبال کیا۔ آئی جی پنجاب نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت پولیس اجلاس منعقد ہوا جس میں افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پولیس کو پہلے سے زیادہ وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کو برقرار رکھنے کے لیے تمام افسران اور اہلکار بھرپور کردار ادا کریں۔ آئی جی پنجاب نے جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں میں سرٹیفکیٹس اور انعامات بھی تقسیم کیے۔ دورے کے دوران آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سٹاف ہاسٹل، پولیس ٹریننگ سکول اور ٹریفک کمپلیکس سرگودھا کی نئی عمارات کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے خصوصی تعاون سے انتظامی اور دیگر امور میں بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- موبائل فون چھیننا ڈاکوں کا اسان ٹارگٹ شہری وارداتوں سے عاجز
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- جامعات کوجدت’ تحقیق ‘ ٹیکنالوجی کا فروغ یقینی بنانا ہوگا: احسن اقبال
- لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کے شہر کو خوبصورت بنانے کے وژن کے تحت لاکھوں روپے مالیت سے تیار کی گئی ماڈل ریڑھیاں انتظامیہ کی غفلت کے باعث تاجروں میں تقسیم ہونے کی بجائے چیمبر لین روڈ پر کھڑی کھڑی ناکارہ ہو رہی ہیں۔
- اسلام آباد:آئی ایم ایف کے مالیاتی امور کے ڈائریکٹر راڈریگو والڈس ٹیکس ریفارمز کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
- میجر وجاہت وحید شہید کی نمازجنازہ ادا، لاہور میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک
- وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور کا دورہ منسوخ
- بلوچستان میں قومی شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل میرٹ اور دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے:طلال چودھری
- ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے اسامہ مجید چیمہ کی فائل فوٹو جبکہ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک التوا اور شکایات کی درخواستوں کا عکس۔
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم جاریرہے گی: بلال اظہر کیانی
- مولانا فضل الرحمان ماضی کے بیانات اور موجودہ موقف میں تضاد کی وضاحت کریں: دانیال چودھری
- پشاور سکول سا نحے کی رپورٹ میں عمارت اور تعمیر سے متعلق چشم کشا انکشافات
- پنجاب کے نان فارمل ایجوکیشن سکولوں کے اوقات کار تبدیل
- اسامہ مجید چیمہ نے رات گئے تک دوستوں کے ساتھ آفس میں محفلیں جمانا معمول بنا رکھا ہے
- اسامہ مجید چیمہ سے موقف لینے کیلئے متعدد بار کال کی گئی لیکن موقف نہیں دیا’دینا چاہیں تو ا ن کا موقف ادارہ من و عن شائع کریگا
- سہیل آفریدی مذاکرات ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے، طارق فضل
- بھارتی فوج کی غداری کا ایک اور ثبوت حساس معلومات کی منتقلی کے ہو شبا انکشافات
- پنجاب بینک کی اسلام آباد نووا کیئرہسپتال کیلئے 17ارب کی اسلامی پراجیکٹ فنانسنگ
- پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈائون تیز
- کامسیٹس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ریٹائرمنٹ سے قبل اہم تقرری پر مبینہ تنازع
