Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حوثیوں نے مدینہ منورہ مشرقی علاقوں کی جانب 4 ڈرون داغ دئیے
    • اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی رات گئے ایران کی جانب پروازیں امریکہ کے ساتھ پاکستان قطر کی ثالثی میں مزاکرات جاری عراقچی
    • شیبہ آئل فیلڈ پر حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے، سعودی وزارت توانائی
    • مخصوص ٹولے نے گورنر راج کی راہ ہموار کی الزامات کے ثبوت دیں
    • ترکیہ کا سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
    • پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی مستعفی
    • اسلام آباد: فیلڈمارشل سیدعاصم منیر سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزوملاقات کررہے ہیں۔
    • حوثیوں کی مدینہ منورہ کی جانب ڈرون بھیجنے اور سعودی عرب پر حملے کی تردید
    • پاکستان مالدیپ کا دو طرفہ تجارت 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق پانی روکنے کی بھارتی کوشش جنگ تصور شہباز شریف
    • وزیراعظم شہبازشریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر معیزو کی موجودگی میں مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیاجارہا ہے ،دوسری جانب صدر زرداری معززمہمان سے مصافحہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ریکٹر اسلامک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد سعدال احمد مالدیپ کے صدر محمد معیزو کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے رہے ہیں۔
    • فیلڈمارشل سیدعاصم منیر سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزوملاقات کررہے ہیں۔
    • پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا امریکہ کے لئے ضروری:مارکوروبیو
    • اسحاق ڈار سے صدر مالدیپ کی ملاقات مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • سعودی عرب کے دفاع کا مطلب یمن پر حملہ کرنا نہیں ہوگا:مصر
    • لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے سعودی عرب کے نئے تعینات ڈاکٹر راجح البقمی ملاقات کر رہے ہیں۔
    • بلوچستان میں نئے صوبوں کی ضرورت سرفراز بگٹی سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا شاہد خاقان
    • مریم نواز کی سعودی شہریوں کو پنجاب کے سیاحی مراکز کے دوروں کی دعوت
    • ایف بی آر نے تمام سرکاری ملازمین کا ڈیٹا 27 اکتوبر تک طلب کرلیا
    • ایس سی او وزرائے ثقافت اجلاس’ بھارت کی پاکستان کو شرکت کی دعوت
    • حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1415 ارب قرض لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خیبرپختونخوا شعبہ معدنیات میں تاریخ کی بد ترین کرپشن بے نقاب

    By Khabrain Newsاکتوبر 22, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    شاور(نیوز ایجنسیاں) خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ اقتدار میں معدنیات کے شعبے میں تاریخ کی بدترین کرپشن اور لوٹ مار بے نقاب ہوگئی۔ سرکاری آڈٹ رپورٹ میں قرار دیا گیا ہے کہ یہ محض بدانتظامی نہیں بلکہ منظم کرپشن ہے، جس سے خیبرپختونخوا کے خزانے کو صرف ایک سال میں 16 ارب 94 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی سرپرستی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ سے صرف سال 2022 اور 2023 کے دوران غیر قانونی کان کنی کے ذریعے 8 ارب روپے سے زائد کی لوٹ مار کی گئی۔ نادہندہ ٹھیکے داروں سے 4 ارب 31 کروڑ روپے کے واجبات جان بوجھ کر وصول نہیں کیے گئے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کو سرکاری سرپرستی حاصل تھی۔ رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا کہ چیک پوسٹوں، انسپکٹرز اور محکمہ معدنیات کی موجودگی کے باوجود غیر قانونی مائننگ پورے صوبے میں جاری رہی، جس سے مزید 3 ارب 8 کروڑ روپے صوبائی خزانے سے نکال لئے گئے۔ اسی طرح شاہراہوں اور اسمال ڈیمز کی تعمیر کے نام پر بجری اور ریت کے غیر قانونی طور پر نکالے جانے سے 3 ارب 7 کروڑ روپے ہڑپ کرلیے گئے۔سرکاری آڈٹ رپورٹ کے مطابق معدنیات پر عائد ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 54 کروڑ 72 لاکھ روپے وصول ہی نہیں کیے گئے، جبکہ کوئلہ، باکسائیٹ، لائم اسٹون اور سوپ اسٹون کی کانوں سے 81 کروڑ روپے سے زائد کے بقایاجات بھی معاف کردیے گئے۔رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا کہ پشاور میں محکمہ معدنیات کی زمین 10 ہزار روپے فی ایکڑ کے بجائے صرف 200 روپے فی ایکڑ پر دے کر 14 کروڑ روپے عوام کی جیب سے نکال لیے گئے۔ کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، ہری پور اور دیگر اضلاع میں اسمال ڈیمز کے واجبات کی عدم وصولی سے 53 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، جبکہ مردان میں رائلٹی کی مد میں 6 کروڑ 36 لاکھ روپے بھی دبا لیے گئے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل نے واضح طور پر ذمہ داران کے خلاف انکوائری کی سفارش کی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ خیبر پختونخوا کے وسائل کی کھلی لوٹ مار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رپورٹ میں نامزد عہدے داروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر تحقیقات کی جائیں۔
    شعبہ معدنیات

    Khabrain News

      Keep Reading

      مخصوص ٹولے نے گورنر راج کی راہ ہموار کی الزامات کے ثبوت دیں

      پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی مستعفی

      اسلام آباد: فیلڈمارشل سیدعاصم منیر سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزوملاقات کررہے ہیں۔

      تازہ ترین

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.