ممبئی(نیوز ایجنسیاں) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جغرافیائی اہمیت اور پاکستان کی جوہری صلاحیت کے باعث امریکا کے لیے اسلام آباد کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے اس ضرورت کا موازنہ بھارت کے ایران کے ساتھ تعلقات سے کیا۔ ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ کی حیثیت سے انہیں ایسے ممالک کے ساتھ بھی تعلقات قائم رکھنے ہوتے ہیں جن کے ساتھ بعض معاملات پر اختلافات موجود ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جوہری طاقت کا حامل ملک ہے اور جغرافیائی اعتبار سے امریکا کو اس کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے۔روبیو کے مطابق، جس طرح بھارت کو ایران کے ساتھ تعلقات رکھنے اور اس کی قیادت سے ملاقاتیں کرنے کی ضرورت ہے، اسی طرح امریکا کے لیے بھی پاکستان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنا اہم ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھنا آسان نہیں، تاہم یہ امریکی خارجہ پالیسی کا لازمی حصہ ہے۔ ان کے بقول، پاکستان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے سے واشنگٹن کو ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی میں مدد مل سکتی ہے جن پر بھارت کو تشویش ہے۔ روبیو نے واضح کیا کہ امریکا دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی اور دہشت گردی کی سرپرستی کی مخالفت کرتا ہے۔ ان کے یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پاکستان اور امریکا کے تعلقات اور خطے میں سفارتی روابط پر بحث جاری ہے۔
مارکو روبیو
بریکنگ نیوز
- لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک کی بندش، متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر
- نشے میں بیوی پر تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار
- علامہ اقبا ل ٹائون ‘ 30 سالہ لڑکی کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی
- اسلام آباد،سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے سفاک شخص کو سزائے موت دینے کا حکم
- لاہور،غلط انجکشن لگنے سے 5سالہ بچی موت کے منہ میں چلی گئی
- طلبہ کے ب فارم نمبرز کی نادرا سے تصدیق لازمی قرار،سکولوں کو 10روز کی مہلت
- قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کا تاریخی کتب خانہ بحال ‘علم و تحقیق کے مرکز میں تبدیل
- لاہور:محنت کش گھریلو استعمال کی پرانی اشیاء فروخت کرنے کیلئے سڑک کنارے دکان سجائے بیٹھے ہیں۔
- بیرسٹر عقیل ملک سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال
- اچکزئی ، بانی ہر کسی کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں:اختر اقبال ڈار
- پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری’رواں سال ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد آپریشنز کئے گئے’37 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اور 19 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
- پنجاب پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری
- آلودگی پر قابو پانے کیلئے پنجاب میں اینٹی سموگ گن ٹیکنالوجی کا دائرہ کار مزید وسیع
- سکیورٹی وجوہات، عراق نے ایران سے ملحق شیب بارڈر کراسنگ بند کر دی
- ایل پی جی کی قیمت میںحالیہ اضافے سے گھریلو صارفین متاثر ہو رہے ہیں عمران فاروقی،عرفان کھوکھر
- لاہور:ایک کاریگر اپنی دکان میں بیٹھ کر بیگ کی مرمت کرنے میں مصروف ہے۔
- جنوبی کوریا’ جاپان کی امریکا کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں خطے میں جنگ کے نئے خطرات پیدا کر رہی ہیں:شمالی کوریا
- محکمہ صحت پنجاب کا جعلی ادویات سے متعلق دوبارہ الرٹ جاری
- ایران کی اہم قیادت کو ختم کر دیا گیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ
- پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اضاخیل گندم گودام سے فلور ملز کو غیر معیاری گندم کی فراہمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
