لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سری لنکا سے ٹیسٹ سیریزکیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔پی سی بی نے سابق کپتان شان مسعود، محمد رضوان، امام الحق، فاسٹ بولر محمد علی، عبداللہ شفیق ر خرم شہزاد کو ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا ہے۔پی سی بی نے سرلنکا کے خلاف 3 روزہ وارم اپ میچ کیلئے بھی 13 رکنی پیٹرنز اسکواڈ کا اعلان کیا جبکہ میچ کے اختتام پر اس سکواڈ سے مزید 2 فاسٹ بولرز کو ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں سمیر منہاس، محمد طحہ اور محمد سلیمان کو پہلی بار منتخب کیا گیا ہے جبکہ عبداللہ فضل، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، رضا اللہ اور سعود شکیل شامل ہیں۔سری لنکا کے خلاف طویل دورانیے کی کرکٹ میں وکٹ کیپر غازی غوری اور سعد بیگ شامل ہیں جبکہ ٹیم میں سلمان علی آغا، لیفٹ آرم سپنر علی عثمان بھی شامل ہیں۔پیٹرنز الیون اور سری لنکا کے درمیان وارم اپ میچ 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9تا 13نومبر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اور دوسرا ٹیسٹ 17 تا 21 نومبر قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔وارم اپ میچ کیلیے ٹیم کی قیادت سعد بیگ کے پاس ہے جبکہ دیگر اسکواڈ ممبران میں عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، محمد سلیمان، محمد طحہ، سمیر منہاس، فاسٹ بولرز محمد سلمان، شعیب اختر جونیئرز، علی شبیر، ثاقب خان، عبید شاہ اور محمد طیب عارف شامل ہیں۔
بریکنگ نیوز
- اداکارہ انجلی اروڑا کو شو آرگنائزرز نے سوا کروڑ ہرجانے کا نوٹس دیدیا
- کم کارڈیشین پر تنقید سے پریشان نئی فلم چھوڑنے کا سوچنے لگیں
- پاکستان، انگلینڈ ون ڈے میچ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے نام
- عادل راشد کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ، انگلش کپتان کا اہم بیان!
- بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار
- اے آئی اداکارہ ٹِلی نارووڈ کی کریتی سینن سے دلچسپ گفتگو
- پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی
- فاف ڈوپلیسی کا بال ٹیمپرنگ تنازع میں اسٹیو اسمتھ کی حمایت کا انکشاف
- صدر پی ایف ایف کی فیفا صدر سے ملاقات
- کرسٹیا نو رونالڈو فٹبال کی تا ریخ کے پہلے ملٹی بلینیئر کھلاری بن گئے
- ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
- دیپیکا پاڈوکون کی بچے کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا میں واپسی
- بدنام زمانہ منشیات فروش کیخلاف بھائی پھیرو پولیس کا بڑا آپریشن کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ
- مظفر آباد:صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے 79 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
- فتنہ الہندوستان کا معصوم بچوں کے استحصال’ دہشتگردی میں استعمال کاانکشاف
- پاکستان پولیس کے سالانہ انٹرڈسٹرکٹ ‘ ریجنل ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری
- 8 ہزار بوسٹر انجکشن’ سمگلنگ کیس کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
- مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، سردیوں میں ایل این جی سپلائی مزید سکڑنے کا خدشہ
- کوئٹہ:وینڈر میزان چوک میں اپنی دکان پر رکھے انار سجا رہا ہے۔
- جامعہ کراچی کے غیر تدریسی ملازمین کے لیے مفت دانتوں کی صفائی کی سہولت فراہم کرنے کا اقدام
