لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران کے خلاف بڑےحملوں کا حکم دے سکتے ہیں اور وہ اس کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔خیال رہیکہ 27 اکتوبر کو اسرائیل کے اندر انتخابات ہونے جارہے ہیں جہاں اسرائیلی ووٹر اپنا آئندہ وزیراعظم منتخب کریں گے جب کہ 3 نومبر کو امریکا میں مڈٹرم الیکشن ہوں گے جس میں ایوان نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر انتخابی مقابلے ہوں گے، اس کے علاوہ 36 امریکی ریاستوں میں گورنرز کے انتخابات بھی ہوں گے۔ٹرمپ کے اپنے بیانات سے ظاہر ہوتا ہیکہ 3 نومبر کے مڈٹرم الیکشن سے پہلے ایران پر دوبارہ حملوں کا امکان کم ہے۔ الیکشن میں ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو کانگریس کے ایک ایوان بلکہ ممکنہ طور پر دونوں ایوانوں میں اپنی اکثریت کھونیکا خطرہ درپیش ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ جنگ کے باعث امریکا میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں، جنہوں نے عوام میں اخراجات زندگی کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے۔بلومبرگ کے مطابق ٹرمپ نے کہا تھا کہ مشرق وسطی کی جنگ چند ہفتوں میں ختم ہو جائے گی، لیکن اب اس جنگ کے مزید شدت اختیار کرنیکے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹرمپ پہلے ہی تیسرا طیارہ بردار بحری بیڑہ اور مزید 10 ہزار میرینز خلیج کی جانب روانہ کر چکے ہیں۔ دوسری جانب مشرق وسطی میں واقع ان امریکی فوجی اڈوں پر تعینات عملیکی تعداد مبینہ طور پر کم کر دی گئی ہے جنہیں ایرانی جوابی حملوں میں شدید نقصان پہنچا ہے۔بروکنگز انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ مشرق وسطی کے ایک ماہرکے مطابق تمام اشارے اس جانب ہیں کہ جنگ دوبارہ شروع ہوگی اور بڑے پیمانے پر فضائی بمباری کی جائیگی۔انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے مشرق وسطی کے ماہر علی واعظ کے مطابق ٹرمپ اور نیتن یاہو دونوں ایران کے ساتھ جنگ کو اپنی سیاسی مشکلات سے نکلنیکا راستہ سمجھ سکتے ہیں، لیکن جس جنگ کا مقصد ان کے سیاسی مستقبل کو بچانا ہوسکتا ہے، وہی جنگ بالآخر ان کے سیاسی مستقبل کو تباہ بھی کرسکتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- اداکارہ انجلی اروڑا کو شو آرگنائزرز نے سوا کروڑ ہرجانے کا نوٹس دیدیا
- کم کارڈیشین پر تنقید سے پریشان نئی فلم چھوڑنے کا سوچنے لگیں
- پاکستان، انگلینڈ ون ڈے میچ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے نام
- عادل راشد کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ، انگلش کپتان کا اہم بیان!
- بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار
- اے آئی اداکارہ ٹِلی نارووڈ کی کریتی سینن سے دلچسپ گفتگو
- پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی
- فاف ڈوپلیسی کا بال ٹیمپرنگ تنازع میں اسٹیو اسمتھ کی حمایت کا انکشاف
- صدر پی ایف ایف کی فیفا صدر سے ملاقات
- کرسٹیا نو رونالڈو فٹبال کی تا ریخ کے پہلے ملٹی بلینیئر کھلاری بن گئے
- ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
- دیپیکا پاڈوکون کی بچے کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا میں واپسی
- بدنام زمانہ منشیات فروش کیخلاف بھائی پھیرو پولیس کا بڑا آپریشن کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ
- مظفر آباد:صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے 79 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
- فتنہ الہندوستان کا معصوم بچوں کے استحصال’ دہشتگردی میں استعمال کاانکشاف
- پاکستان پولیس کے سالانہ انٹرڈسٹرکٹ ‘ ریجنل ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری
- 8 ہزار بوسٹر انجکشن’ سمگلنگ کیس کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
- مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، سردیوں میں ایل این جی سپلائی مزید سکڑنے کا خدشہ
- کوئٹہ:وینڈر میزان چوک میں اپنی دکان پر رکھے انار سجا رہا ہے۔
- جامعہ کراچی کے غیر تدریسی ملازمین کے لیے مفت دانتوں کی صفائی کی سہولت فراہم کرنے کا اقدام
