کراچی(ویب ڈیسک)میر رضا کے ورثا کو انصاف ملنے کی امید روشن ہوگئی، کیس ٹریک پر آنے لگا، جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی جبکہ ڈاکٹر اسامہ کو معطل کردیا گیا، ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کردیئے گئے۔محکمہ داخلہ سندھ نے آئی بی، سندھ رینجرز، آئی ایس آئی اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو خط لکھ دیا، متعلقہ اداروں کو 7 روز میں جے آئی ٹی کے لیے افسران نامزد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں نامزد افسران اور اہلکاروں کے کردار کا جائزہ لینے کے لیے بھی کمیٹی قائم کردی گئی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار علی لاڑک ایک رکنی کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیئے گئے۔محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی کو بھی متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کے لیے خط لکھ دیا، ایس ایچ او فیروز آباد عدیل افضال، سب انسپکٹر شبیر لغاری، ایس ایچ او کامران قریشی اور انسپکٹر غوث کے خلاف معطلی اور تادیبی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو بھی خط لکھ کر ایف آئی اے کے سینئر افسر کو مجوزہ انکوائری کمیٹی کا سربراہ نامزد کرنے کی درخواست کی ہے۔ کمیٹی میر رضا کیس میں ممکنہ پردہ پوشی اور کوتاہی میں پولیس افسران کے کردار کی تحقیقات کرے گی۔
بریکنگ نیوز
- اداکارہ انجلی اروڑا کو شو آرگنائزرز نے سوا کروڑ ہرجانے کا نوٹس دیدیا
- کم کارڈیشین پر تنقید سے پریشان نئی فلم چھوڑنے کا سوچنے لگیں
- پاکستان، انگلینڈ ون ڈے میچ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے نام
- عادل راشد کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ، انگلش کپتان کا اہم بیان!
- بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار
- اے آئی اداکارہ ٹِلی نارووڈ کی کریتی سینن سے دلچسپ گفتگو
- پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی
- فاف ڈوپلیسی کا بال ٹیمپرنگ تنازع میں اسٹیو اسمتھ کی حمایت کا انکشاف
- صدر پی ایف ایف کی فیفا صدر سے ملاقات
- کرسٹیا نو رونالڈو فٹبال کی تا ریخ کے پہلے ملٹی بلینیئر کھلاری بن گئے
- ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
- دیپیکا پاڈوکون کی بچے کی پیدائش کے بعد فلمی دنیا میں واپسی
- بدنام زمانہ منشیات فروش کیخلاف بھائی پھیرو پولیس کا بڑا آپریشن کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ
- مظفر آباد:صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے 79 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
- فتنہ الہندوستان کا معصوم بچوں کے استحصال’ دہشتگردی میں استعمال کاانکشاف
- پاکستان پولیس کے سالانہ انٹرڈسٹرکٹ ‘ ریجنل ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری
- 8 ہزار بوسٹر انجکشن’ سمگلنگ کیس کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
- مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، سردیوں میں ایل این جی سپلائی مزید سکڑنے کا خدشہ
- کوئٹہ:وینڈر میزان چوک میں اپنی دکان پر رکھے انار سجا رہا ہے۔
- جامعہ کراچی کے غیر تدریسی ملازمین کے لیے مفت دانتوں کی صفائی کی سہولت فراہم کرنے کا اقدام
