Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہول سیل اورریٹیل مارکیٹ میں سبزی و پھلوں کی قیمتوں کا توازن بگڑ گیا شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ
    • نجکاری کمیشن کی بجلی تقسیم کے شعبے کی بڑے پینامے پت تنظیم نو کی تجویز
    • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار سردار امان اللہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
    • الخدمت فائونڈیشن خواتین ونگ کے زیرانتظام آئی ٹی کورس مکمل کرنے والی طالبات کا گروپ فوٹو۔
    • پی آئی اے کا اہم سنگ میل، پاکستان میں پہلی بار بوئنگ 9-787ڈریم لائنر طیارے اڑنے کیلئے تیار
    • سی سی ڈی پنجاب کی کارروائیوں کے نتیجے میں جرائم کی شرح میں کمی آئی:ترجمان
    • پاکستان میں طلاق کی شرح میں ناقابل ِیقین حد تک اضافہ
    • ایل پی جی قیمتوں میں اضافے’گیس بندش کیخلاف عوامی رکشہ یونین کا احتجاج
    • بچوں کی اینیمیٹڈ پورنوگرافی کے ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات
    • متروکہ وقف املاک بورڈ کا ملتان میں ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن
    • راولپنڈی :صدر بینک روڈ پر ایک محنت کش بچہ غبارے لئے گاہکوں کی راہ دیکھ رہا ہے۔
    • بھارت میں سیانگ ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کیخلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپیں
    • برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کمی
    • چنیوٹ:وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ فری میڈیکل کیمپ کے دورہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • گوجرانوالہ:دولہا دلہن کی گاڑی پر فائرنگ، دلہن جاں بحق، ملزمان فرار ، مقدمہ درج
    • ستوکتلہ:گھریلو تنازع پر داماد نے فائرنگ کرکے ساس’سالے کو قتل کر دیا
    • ملتان : سڑکوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب دکھائے جانے کے مناظر
    • ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹر سائیکلوں پر خطرناک کرتب دکھانے کا رجحان میں اضافہ
    • مظفرآباد : جیپ کھائی میں جاگری، 2بچوں سمیت 7افراد جاں بحق
    • اسلام آباد:وینڈر گیس سے بھرے غبارے فروخت کر رہا ہے۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مہنگائی بیروزگاری کیخلاف کئی یورپی ممالک میں احتجاج شدت اختیار کر گیا

    By Khabrain Newsاکتوبر 26, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    روم،بارسلونا،برسلز ، پیرس،ترانا(نیوز ایجنسیاں )یورپ کے کئی ممالک میں مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں مظاہرین اور پولیس کی درمیان جھڑپیں ہوئی جس دوران پولیس نے 11 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 96 افراد زیر حراست ہیں، اس کے علاوہ دیگر کئی شہروں میں بھی احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ادھر اسپین کے دارالحکومت بارسلونا میں بھی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں حکومت مخالف مظاہرین کے ساتھ جھڑپ میں آنسو گیس اور مرچوں کے اسپرے کا ستعمال کیا گیا جبکہ البانیہ میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔فرانس میں بھی بڑھتی مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوا اور پیرس میں ہونے والا مارچ بڑی حد تک پرامن رہا۔ اس حوالے سے فرانسیسی وزارتِ داخلہ کے مطابق مارچ میں 1 لاکھ 10 ہزار افراد نے شرکت کی، تاہم مارچ کے اختتام پر مظاہرین اور پولیس میں بعض جھڑ پیں بھی ہوئیں، شیلنگ، جلائو گھیرئوا اور کچرے کے ڈبوں کو آگ لگا دی، جس پر 1000 افراد گرفتار کیے گئے جبکہ فرانس میں 70 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔علاوہ ازیں البانیہ میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔دریں اثناء فرانس میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بلیک پینتھر اور کیپٹن امریکا کے لباس میں ملبوس 2 افراد کو فرانس میں ہونے والے ایک احتجاج میں شریک ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔بلیک پینتھر اور کیپٹن امریکا کے لباس میں ملبوس 2 افراد نے احتجاج میں صرف شرکت ہی نہیں کی بلکہ ہمت کے ساتھ واٹر کینن کا سامنا بھی کیا اور دیگر مظاہرین کے ساتھ مل کر نعرے بازی بھی کی۔احتجاج کے دوران دیگر مظاہرین ان 2 افراد کی ویڈیوز اور تصاویر بھی بناتے رہے۔فرانس کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اسپائیڈر مین، سپرمین اور ڈیڈپول جیسے کرداروں کے لباس پہنے افراد بھی دکھائی دیے ہیں۔اس سے قبل نپولین بوناپارٹ اور بیٹ مین کا روپ دھارے افراد کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔مظاہرین میں سے کئی افراد کو ہیلمٹ، ماسک اور حفاظتی چشمے پہنے بھی دیکھا گیا، تاکہ پولیس کی جانب سے ہونے والے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے ممکنہ اثرات سے بچا جاسکے۔
    مظاہرے

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسرائیل کا غزہ میں یونیورسٹی پر حملہ 4 شہید 8 زخمی سلامی یونیورسٹی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا

      الیکشن سے 2روز قبل نیتن یاہو کی چال’ اسرائیل پر ایران کے ایٹمی حملے کی تصویر شیئر کردی

      افغانستان بے بنیاد الزامات کے بجائے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرے: طارق فضل چودھری

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.