لاہور (سٹی رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کا سالانہ آمدن ہدف 66 ارب روپے سے بڑھا کر 160 ارب روپے مقرر کردیا گیا ہے، جبکہ اخراجات 50 ارب روپے تک محدود رکھے
جائیں گے تاکہ سڑکوں کے ترقیاتی منصوبے اپنے وسائل سے مکمل کیے جاسکیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ ٹول ٹیکس اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی اضافی آمدن نئی سڑکوں کی تعمیر اور موجودہ شاہراہوں کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان فاصلہ 380 کلومیٹر سے کم کرکے 280 کلومیٹر کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ اس منصوبے سے گوجرانوالہ، گجرات، لالہ موسی، کھاریاں اور جہلم کے لیے سفری سہولت بہتر ہوگی۔ سیالکوٹ موٹروے کو چار سے چھ لین تک توسیع دی جارہی ہے جس کے لیے این ایچ اے اپنے وسائل سے مزید 10 ارب روپے فراہم کرے گا۔ وفاقی وزیر کے مطابق لاہور، خیبر موٹروے منصوبہ 2027 میں مکمل کرنے کا ہدف ہے جس سے بلوچستان ایکسپریس وے سے دور دراز علاقوں تک رسائی بہتر ہوگی جبکہ صنعتی شعبے کو درپیش مالی مشکلات کے تناظر میں زیادہ شرح سود سے متاثرہ صنعت کاروں کے قرضوں کی تنظیمِ نو بھی ضروری ہے۔ دوسری جانب لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی حسام اصغر نے مطالبہ کیا کہ ٹول ٹیکس میں اضافے سے پہلے چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کی جائے اور کاروباری قوانین میں ضروری اصلاحات کی جائیں۔
بریکنگ نیوز
- ہول سیل اورریٹیل مارکیٹ میں سبزی و پھلوں کی قیمتوں کا توازن بگڑ گیا شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ
- نجکاری کمیشن کی بجلی تقسیم کے شعبے کی بڑے پینامے پت تنظیم نو کی تجویز
- سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار سردار امان اللہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
- الخدمت فائونڈیشن خواتین ونگ کے زیرانتظام آئی ٹی کورس مکمل کرنے والی طالبات کا گروپ فوٹو۔
- پی آئی اے کا اہم سنگ میل، پاکستان میں پہلی بار بوئنگ 9-787ڈریم لائنر طیارے اڑنے کیلئے تیار
- سی سی ڈی پنجاب کی کارروائیوں کے نتیجے میں جرائم کی شرح میں کمی آئی:ترجمان
- پاکستان میں طلاق کی شرح میں ناقابل ِیقین حد تک اضافہ
- ایل پی جی قیمتوں میں اضافے’گیس بندش کیخلاف عوامی رکشہ یونین کا احتجاج
- بچوں کی اینیمیٹڈ پورنوگرافی کے ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات
- متروکہ وقف املاک بورڈ کا ملتان میں ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن
- راولپنڈی :صدر بینک روڈ پر ایک محنت کش بچہ غبارے لئے گاہکوں کی راہ دیکھ رہا ہے۔
- بھارت میں سیانگ ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کیخلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپیں
- برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کمی
- چنیوٹ:وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ فری میڈیکل کیمپ کے دورہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
- گوجرانوالہ:دولہا دلہن کی گاڑی پر فائرنگ، دلہن جاں بحق، ملزمان فرار ، مقدمہ درج
- ستوکتلہ:گھریلو تنازع پر داماد نے فائرنگ کرکے ساس’سالے کو قتل کر دیا
- ملتان : سڑکوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب دکھائے جانے کے مناظر
- ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹر سائیکلوں پر خطرناک کرتب دکھانے کا رجحان میں اضافہ
- مظفرآباد : جیپ کھائی میں جاگری، 2بچوں سمیت 7افراد جاں بحق
- اسلام آباد:وینڈر گیس سے بھرے غبارے فروخت کر رہا ہے۔
