Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • رائیونڈ میں عطائی ڈاکٹروں کا راج، گلی محلوں میں غیر قانونی کلینکس قائم
    • واٹس ایپ ویب ڈیسک ٹاپ کے ذریعے حملوں کا ہائی الرٹ جاری
    • ایم سی ایل پلاننگ کے ایم و پی کی اوپن ڈور رشوت پالیسی بلڈنگ قوانین مزاق بنا دیے
    • کولمبیا کی گلو کار نے اسرائیلی پرچم قدموں تلے روند ڈالا ویڈیو وائرل
    • لاہور:پنجاب اسمبلی اجلاس کے موقع پر پولیس اہلکار داخلی راستے پر الرٹ کھڑے ہیں۔
    • سندھ میں سرسوں، تل اور کینولا کی کاشت میں اضافہ خوش آئند ہے: شرجیل میمن
    • 15دسمبر سے پہلے 28ویں آئینی ترمیم آ جائیگی جس کے بعد ملک میں 15سے 17نئے صوبے بن سکتے ہیں:فواد چودھری
    • سندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ،شہریوں میں خوف و ہراس
    • فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو عمیری ہلاک، تین ساتھی فرار
    • پاکستان زرعی پیداوار و ٹیکنالوجی میں وسیع صلاحیت کا حامل ہے: جام کمال خان
    • دانش سکولز اتھارٹی ٹیسٹ کی رول نمبر سلپس جاری، امتحان 30اکتوبر سے یکم نومبر تک ہوگا
    • مشرق وسطیٰ تنازع،جی پی ایس سگنلز میں گڑبڑ، پاکستانی فلائٹس کی لوکیشنز پھر بھارت میں ظاہر ہونے لگیں
    • احسن بھون نے کیپٹن ر)صفدرکیخلاف 5 ارب روپے ہرجانیکا دعوی دائرکردیا
    • ایس آئی ایف سی کی معاونت’ ڈیجیٹل معاشی ترقی ‘آئی ٹی برآمدات میں اضافہ
    • احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ کو استعفیٰ دینا پڑے گا: کیپٹن محمد صفدر
    • قیمتی ٹرسٹ پراپرٹی کا بہتر استعمال یقینی بنا رہے ہیں: قمرالزمان
    • مقتدرہ، حکومت یا اپوزیشن، کون جیت رہا ہے؟ خواجہ سعد رفیق کا سوال
    • ڈلیوری بوائے کے بھیس میں بچوں کے بیگز میں نشے کی سپلائی کا انکشاف
    • پنجاب حکومت کاخصوصی تعلیم کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
    • ایم او پی رائے امتیاز کی جانب سے موقع پر چار منزل پر مشتمل 16 مرلہ کمرشل پلازے کی فائل فوٹو جسکا پندرہ مرلہ کا نقشہ غیرقانونی طور پر پاس کیا گیا ہے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نائیجیریا میں دہشت گردوں کا گاوں پر حملہ 40 افراد ہلاک دکانوں میں لوٹ مار کر کے فرار

    By Khabrain Newsاکتوبر 26, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    (نیوز ایجنسیاں)نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست ترابا کے گائوں بناری میں مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے۔نائیجیریا کے شمال مغربی علاقوں خصوصاً زمفارا، کاتسینا، کدونا اور سوکوٹو میں مسلح جرائم پیشہ گروہ، جنہیں مقامی طور پر بینڈیٹس یعنی ڈاکو کہا جاتا ہے، دیہات پر دھاوے بولتے، شہریوں کو تاوان کے لیے اغوا کرتے، مویشی چراتے اور املاک لوٹتے ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے حوالے سے بتایا کہ مسلح افراد نے حملہ جمعہ کی سہ پہر کیا ، موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے شدید فائرنگ کی اور دکانوں سے اشیائے خوردونوش لوٹ لیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پولیس نے ابتدائی طور پر 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی تاہم ہفتے کے روز مزید لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی آمد سے پہلے حملہ آور فرار ہو چکے تھے، تاہم علاقے میں امن و امان بحال کرنے کے لیے پولیس کا گشت جاری ہے۔خیال رہے نائیجیریا کو گزشتہ کئی برسوں سے سکیورٹی کے سنگین بحران کا سامنا ہے، جہاں مسلح گروہ، شدت پسند تنظیمیں اور جرائم پیشہ گروہ شہریوں کی جان و مال کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ملک کے شمال مشرقی علاقوں، خصوصا بورنو، یوبے اور اڈاماوا میں شدت پسند تنظیمیں بوکو حرام اور اس سے الگ ہونے والی تنظیم اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ پروونس طویل عرصے سے حملے کر رہی ہیں۔ ان گروہوں کے حملوں میں فوجی تنصیبات کے علاوہ دیہات، بازار، عبادت گاہیں اور تعلیمی ادارے بھی نشانہ بنتے رہے ہیں۔
    حملہ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      کولمبیا کی گلو کار نے اسرائیلی پرچم قدموں تلے روند ڈالا ویڈیو وائرل

      افغانستان طالبان رجیم کیخلاف حملوں میں شدت 10 سے زائد اہلکار ہلاک

      فرانس میں احتجاجی تنظیموں کا مہنگائی کیخلاف 5 نومبر کو مکمل ہڑتال کا اعلان

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.