کراچی (این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے آسٹریا کے صدر ڈاکٹر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن اور آسٹریا کے عوام کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے آسٹریا کے صدر کے نام اپنے خط میں کہا کہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان باہمی احترام، خیرسگالی اور امن کے مشترکہ عزم پر مبنی دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعمیری روابط باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوستی کے رشتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ صدر مملکت نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت آئے گی، جس سے پاکستان اور آسٹریا کے عوام ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے اور باہمی روابط کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔
بریکنگ نیوز
- لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
- رائیونڈ میں عطائی ڈاکٹروں کا راج، گلی محلوں میں غیر قانونی کلینکس قائم
- واٹس ایپ ویب ڈیسک ٹاپ کے ذریعے حملوں کا ہائی الرٹ جاری
- ایم سی ایل پلاننگ کے ایم و پی کی اوپن ڈور رشوت پالیسی بلڈنگ قوانین مزاق بنا دیے
- کولمبیا کی گلو کار نے اسرائیلی پرچم قدموں تلے روند ڈالا ویڈیو وائرل
- لاہور:پنجاب اسمبلی اجلاس کے موقع پر پولیس اہلکار داخلی راستے پر الرٹ کھڑے ہیں۔
- سندھ میں سرسوں، تل اور کینولا کی کاشت میں اضافہ خوش آئند ہے: شرجیل میمن
- 15دسمبر سے پہلے 28ویں آئینی ترمیم آ جائیگی جس کے بعد ملک میں 15سے 17نئے صوبے بن سکتے ہیں:فواد چودھری
- سندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ،شہریوں میں خوف و ہراس
- فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو عمیری ہلاک، تین ساتھی فرار
- پاکستان زرعی پیداوار و ٹیکنالوجی میں وسیع صلاحیت کا حامل ہے: جام کمال خان
- دانش سکولز اتھارٹی ٹیسٹ کی رول نمبر سلپس جاری، امتحان 30اکتوبر سے یکم نومبر تک ہوگا
- مشرق وسطیٰ تنازع،جی پی ایس سگنلز میں گڑبڑ، پاکستانی فلائٹس کی لوکیشنز پھر بھارت میں ظاہر ہونے لگیں
- احسن بھون نے کیپٹن ر)صفدرکیخلاف 5 ارب روپے ہرجانیکا دعوی دائرکردیا
- ایس آئی ایف سی کی معاونت’ ڈیجیٹل معاشی ترقی ‘آئی ٹی برآمدات میں اضافہ
- احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ کو استعفیٰ دینا پڑے گا: کیپٹن محمد صفدر
- قیمتی ٹرسٹ پراپرٹی کا بہتر استعمال یقینی بنا رہے ہیں: قمرالزمان
- مقتدرہ، حکومت یا اپوزیشن، کون جیت رہا ہے؟ خواجہ سعد رفیق کا سوال
- ڈلیوری بوائے کے بھیس میں بچوں کے بیگز میں نشے کی سپلائی کا انکشاف
- پنجاب حکومت کاخصوصی تعلیم کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
