کراچی(این این آئی) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے، کورنگی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے ٹریلر کو آگ لگا دی، جبکہ نارتھ ناظم آباد شادمان ٹاؤن میں تیز رفتار کار گرین لائن بس اسٹاپ کی حفاظتی جالیوں سے ٹکرا گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی میں جام صادق پل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہوگئی۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹریلر کو آگ لگا دی، جس پر فائر بریگیڈ کی گاڑی نے قابو پایا۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی خاتون کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔دوسری جانب نارتھ ناظم آباد کے علاقے شادمان نمبر 2 میں تیز رفتار کار گرین لائن بس اسٹاپ کی حفاظتی جالیوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں کار سوار 24 سالہ اکرم جاں بحق جبکہ 17 سالہ عبداللہ زخمی ہوگیا۔
بریکنگ نیوز
- جماعتِ اہلسنت ملک کی سب سے بڑی دینی و روحانی تحریک ہے:عثمان غنی
- دوحہ:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان قطر چیمبر کے عہدیداران سے ملاقات کر رہے ہیں۔
- ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی چارجز کو مسترد کرتے ہیں،ملک شاہد
- آبپاشی نظام میں اصلاحات، پانی تقسیم کے قواعد جدید بنانے پر ماہرین کا زور
- اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان پاکستان پوسٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ میں تیزی، 80 فیصد نشستیں مکمل
- پاکستان فلو ر ملز ایسو سی ایشن کے انتخابا ت 2026-2028 مکمل
- شیخ ذیشان سعید کی عاصم رضا احمد اور گروپ کے تمام کامیاب ممبران کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی
- گوجر خان ٹریفک حادثہ،جنڈی موڑ کے قریب مزدا ڈرائیور جاں بحق
- رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین سٹوئینسکو کی گورنر پنجاب سے ملاقات
- راجہ حشمت علی مرحوم کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے قرآن خوانی کا انعقاد
- پیر احمد شاہ مجذوب اجووالہ شریف کے سالانہ 104عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز 29اکتوبر کو ہو رہا
- مریضوں کو علاج سہولیات فراہم کرنا ہسپتال کی بنیادی ترجیحات : اسماعیل شاہ
- اولیاء کرام کے ساتھ وابستہ ہونے اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہی راہِ نجات ہے،ں ملک محمد سرفراز
- بحریہ ٹائون کے فلیٹ میں فحش گانوں اور ڈانس پارٹی پر ریڈ،7ملزمان گرفتار
- 15 منٹ کا نوٹس دے کر ہوٹل سیل کیا گیا،مالک حاجی اصغر قریشی
- جرم ثابت ہونے پر مجرم عدیل کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
- راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر سیمینار
- آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس 29اکتوبر 2026ء عارضی بجلی بندش کا شیڈول
- رتہ امرال پولیس کی کارروائی، خیانت مجرمانہ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
