فتح جنگ (بیورو رپورٹ)علاقے کی معروف درگاہ دربار عالیہ پیر احمد شاہ مجذوب اجووالہ شریف کے سالانہ 104عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز 29اکتوبر کو ہو رہا ہے تقریبات میں محافل قرات نعت خوانی اور معروف علمائے کرام کے خطابات ہونگے منتظمہ کمیٹی کے انچارج صاحبزادہ وقاص سعید ایڈووکیٹ کے مطابق 30اکتوبر کو محفل سماع بطریق سلسلہ چشتیہ بعد از نما ز عشاء ہو گی اختتامی اجتماعی دعا 31اکتوبر دن کو ہو گی سجادہ نشین فقیر اعتزاز احمد چشتی ملک وملت کی خوشحالی امن و سلامتی کیلئے دعا کرائیں گے انتظامیہ نے دربار عالیہ پیر احمد شاہ مجذوب کے مریدین عقیدت مندوں اور وابستگان سے عرس کی محافل میں شرکت کی استدعا کی ہے عرس کے تینوں دن زائرین کیلئے لنگر کا وسیع اہتمام ہو گا
