راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)الخدمت فانڈیشن رازی ہسپتال، سی بی آر ٹان اسلام آباد کے پیشنٹ ویلفیئر آفیسر سید اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور مستحق مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ہسپتال کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ رازی ہسپتال میں نادار اور مستحق مریضوں کے علاج کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جاتا ہے، جبکہ دیگر مریضوں کو بھی انتہائی مناسب اخراجات پر طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں معیاری علاج عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے، ایسے حالات میں کم آمدنی والے اور مستحق افراد کو علاج کی سہولت فراہم کرنا ایک بڑی سماجی ضرورت ہے۔ الخدمت رازی ہسپتال اسی جذب خدمت کے تحت مریضوں کو مناسب اخراجات میں طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، تاکہ مالی مشکلات کسی مریض کے علاج میں رکاوٹ نہ بنیں۔سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ ہسپتال میں روزانہ بڑی تعداد میں مریض علاج معالجے کے لیے آتے ہیں اور مناسب اخراجات پر طبی سہولیات کی دستیابی سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ ان کے مطابق صحت کے شعبے میں خدمت خلق کا اصل مقصد صرف علاج فراہم کرنا نہیں بلکہ مشکلات میں گھرے انسانوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا بھی ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات اور صاحبِ استطاعت افراد پر زور دیا کہ وہ صحت کے شعبے میں مستحق مریضوں کی معاونت کے لیے اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ کسی ضرورت مند مریض کے علاج میں مدد دینا انسانیت کی عظیم خدمت ہے،
بریکنگ نیوز
- راولپنڈی :سی ٹی او فرحان اسلم ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری کیلئے سرکل انچارجز سے میٹنگ کر رہے ہیں ۔
- منظم ٹریفک اور حادثات روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، فرحان اسلم
- شیخ وقاض اکرم اور خالد نواز سے کسان تنظیموں کے رہنمائوں کی ملاقات
- اقدام قتل اور ضرر مقدمہ میں مجرم کو 17سال قید، 8 لاکھ ضمان، 5 لاکھ ہرجانے کی سزا
- زمین تنازعہ پر کلہاڑی کے وار سے شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو موت کی سزا
- راولپنڈی، 9 افرادگرفتار ، 39 لیٹرسے زائد شراب برآمد
- فتح جنگ: ماسٹر مظہر افضال کیصاحبزادیوں کی شادی کی تقریب
- راولپنڈی ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 4 افراد گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- بہتر بزنس پلان کیساتھ پاکستان پوسٹ کو ڈیجیٹلائز کرنا وقت کی ضرورت ، عبدالعلیم
- گورنمنٹ گریجوایٹ کالج تلہ گنگ میں فرضی انتخابی مشق (Mock Poll)کا اہتمام کیا گیا
- ڈاکٹر محمد انس سعید کاگندم اور آٹے کیغیر قانونی بین الصوبائی ترسیل کی روکتھام کے لیے فوڈ پکٹ احاطہ کا دور
- فوڈ پانڈا کی جانب سے ڈارک کچن کے انفرااسٹرکچر کا مظاہرہ
- نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کے ساتھ اسلام آباد میں تعینات یورپی ممالک کے سفیروں کی ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔
- میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کے زیر ِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
- گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹھٹھہ میں فرسٹ ایئر کا شاندار 80 فیصد نتیجہ
- یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور ریڈیو پاکستان پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔
- ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
- مرز ا سمیر بیگ کی شادی دختر مرزا عمرا ن بیگ کیساتھ بخیر و خو بی سر انجام پائی
- علیشبہ عدنان کو گلوبل ڈائریکٹر آف یوتھ افیئرز مقرر کر دیا گیا
- نورانی نعت کونسل انٹرنیشنل کی تنظیمات تشکیل دینے کا عمل جاری : عثمان نورانی
