اسلام آباد (نامہ نگار حصوصی)پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین سٹوئینسکو نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارتی مواقع تلاش کرنے، اقتصادی تعاون بڑھانے اور ثقافتی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان خصوصا مقامی سطح پر تعاون کو وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مقامی اداروں اور کاروباری برادری کے درمیان روابط مضبوط بنانے، باہمی تجارت کے فروغ اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی، ہم آہنگی اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین سٹوئینسکو نے ملاقات پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب کے دوبارہ دورے کی دعوت دینے پر ان کا خصوصی طور پر خیرمقدم کیا۔ انہوں نے پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات میں اس امر پر زور دیا گیا کہ تجارتی و اقتصادی روابط کو فروغ دینے اور ثقافتی تبادلوں کے مواقع بڑھانے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔ دونوں ممالک کے اداروں اور کاروباری حلقوں کے درمیان قریبی روابط باہمی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔رومانیہ کے سفیر اور گورنر پنجاب کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کو پاکستان اور رومانیہ کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مستقبل میں تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین سٹوئینسکو کی گورنر پنجاب سے ملاقات

