لندن(این این آئی)انگلینڈ کے نامور فٹبالر ہیری کین نے طویل انتظار کے بعد بیلن ڈی اور 2026 کا اعزاز جیت کر اپنے شاندار کیریئر میں ایک تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کے تاریخی مقام پر منعقدہ تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والے ہیری کین کی کامیابی برسوں کی محنت، مستقل مزاجی اور غیرمتزلزل عزم کا نتیجہ ہے۔
،33 سالہ بائرن میونخ کے سٹرائیکر نے ایوارڈ کے لیے زیرِ غور مدت کے دوران 65 میچوں میں 73 گول سکور کیے۔ اس دوران انہوں نے بنڈس لیگا، ڈی ایف بی پوکل اور جرمن سپر کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ انگلینڈ کو فیفا ورلڈ کپ میں گزشتہ 60 سال کی بہترین تیسری پوزیشن تک پہنچانے میں بھی نمایاں رہے۔ہیری کین نے عالمی کپ میں 6 گول کیے۔کین نے 2023 میں ٹوٹنہم ہاٹ پورسے تقریباً 120 ملین یورو کے عوض بائرن میونخ میں شمولیت اختیار کی تھی۔جرمن کلب کی جانب سے وہ اب تک 156 میچوں میں 158 گول کرچکے ہیں،
انگلینڈ’ ہیری کین نے بیلن ڈی اور 2026 کا اعزاز جیت لیا

