جدہ(آئی این پی ) سابق ہاکی چیمپئن اور چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ سمیع اللہ خان امریکہ سے پاکستان جاتے ہوئے سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں انہوں نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا، اس کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی، نوافل ادا کیے۔اور گزشتہ روز نماز جمعہ مسجد نبوی ۖ میں ادا کی۔اس موقع پر انہوں نے قومی کھیل ہاکی کے فروغ، ملک کی خوشحالی، سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

