ابوظہبی ( ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی عدالت نے سوڈانی فوج کو غیر قانونی طور پر اسلحہ
اور گولہ بارود فراہم کرنے اور منی لانڈرنگ کے جرم میں آٹھ افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گوریونوف مشین گنوں کا گولہ بارود امارات لایا گیا اور اسے طبی آلات ظاہر کرکے سوڈان کے شہر پورٹ سوڈان منتقل کرنے کی تیاری کی گئی تھی۔یہ گولہ بارود پکرا گیا اور ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ابوظہبی کی وفاقی اپیل عدالت نے مجرم قرار دیے گئے افراد کو سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کرنے کا بھی حکم دیا۔عدالت نے منی لانڈرنگ کے جرم میں بعض ملزمان پر فی کس 10 لاکھ درہم جرمانہ بھی عائد کیا۔ 6 کمپنیوں پر فی کس 10 لاکھ درہم جرمانہ اور ان کے اجازت نامے منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا۔عدالت نے تحویل شدہ رقم میں سے 15 لاکھ 45 ہزار درہم ضبط کرنے اور متعلقہ اسلحہ، موبائل فون اور مواصلاتی آلات قبضے میں رکھنے کا حکم بھی دیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ غیر قانونی اسلحہ تجارت اور رقوم کی منتقلی سے متعلق سرگرمیوں نے امارات کے مفادات اور بین الاقوامی تعلقات کو نقصان پہنچانے کا خطرہ پیدا کیا۔یاد رہے کہ اس کیس میں 10 افراد پر مقدمہ چلایا گیا تھا جس میں سے دو کو عدالت نے عدم ثبوت پر الزامات سے بری بھی کیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے اسلحہ، گولہ بارود اور فوجی سازوسامان کی غیر قانونی خرید و فروخت کے لیے کمپنیوں، بینک کھاتوں اور نقد رقوم کا استعمال کیا۔واضح رہے کہ سوڈان میں اپریل 2023 سے ملکی فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان اقتدار کے لیے جنگ جاری ہے جس میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
عمر قید
بریکنگ نیوز
- مودی سرکار کی ناقص پالیسیاں بھارت عالمی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ
- ریاست مخالف مواد کی تشہیر کا مقدمہ، اینکر اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد
- بنگلہ دیش پاکستان کیساتھ دوطرفہ تجارت کوفروغ دینے کا خواہشمند
- لاہور: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات موقع پر وکلاء خواتین کا گروپ فوٹو۔
- تمنا بھاٹیا نے انو کپور کے نازیبا تبصرے پر ردعمل کا اظہار کر دیا
- ماں بننے کے بعد وزن پر تنقید، کترینہ کیف نے خاموشی توڑ دی
- 90 فیصد عوام جسم نمایاں کرنیوالا لباس نہیں پہنتے’ عروب جتوئی
- ایمن خان کی دلکش تبدیلی نے مداحوں کو حیران کر دیا
- پاکستان ہاکی کے سابق کپتانشہباز سینئر نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا
- رونالڈو نے میسی کو ہرا کر بیلن ڈی اور آف آل ٹائم ایوارڈ جیت لیا
- پاکستان اور ایران میں فٹ بال کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ
- ثانیہ مرزا نے مسجد کیلئے اکیڈمی کی زمین عطیہ نہیں کی: والد کی دعوئوں کی تردید
- ایل ڈی اے سٹی کی سٹریٹ لائٹس 100فیصد سولر پر منتقل ، فنڈز کی منظوری
- ایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال، 2 روز میں قیمت30سے40روپے کم
- دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
- اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون جاری
- لاہور: شائقین کرکٹ قذافی سٹیڈیم میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی سیریز کا آخری میچ دیکھ رہے ہیں۔
- لاہور سے بچوں کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
- آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس ا یگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- پولیس نے چار سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کو پیاروں سے ملوا دیا
