ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا سے ان سے ان کی رنگت پر ہونے والے تبصروں کے بارے میں سوال کیا گیا کہ ان تبصروں کو خواتین کیخلافتعصب اور جنس کی بنیاد پر امتیازی رویے کا مظہر قرار دیکر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
تمنا بھاٹیا نے کہا کہ میرے خیال میں ایک تخلیقی صلاحیتوں کے حامل شخص کی حیثیت سے ہمارا سب سے اہم کام دوسروں کی بات سننا ہے۔اور جب ہم سنتے ہیں تو یہ سمجھنا بہت ضروری ہوتا ہے کہ ہمیں کن باتوں کو اہمیت دینی ہے اور کن کو نظر انداز کرنا ہے۔ اگر ہم ایسی باتوں کو اہمیت دینا شروع کر دیں تو شاید زندگی میں آگے بڑھنا ہمارے لیے مشکل ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ اس لیے میں تو ایسی باتوں پر توجہ ہی نہیں دیتی۔ میں اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھتی ہوں، اس بات پر دھیان دیتی ہوں کہ مجھے کیا تخلیق کرنا ہے اور اپنے اداکاری کے کیریئر پر توجہ دیتی ہوں۔

