اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اور نگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کیساتھ 3ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا ہے اور سعودی عرب کی طرف سے مزید سپورٹ کی فی الحال ضرورت نہیں ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)بورڈ سے اگلی قسط کی منظوری دسمبر میں ہونے کا امکان ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر خزانہ سے بہت اچھی ملاقات بھی ہوئی ہے اور قرض کا معاملہ مناسب وقت تک کے لیے مخر ہوگیا ہے، سعودی عرب کی طرف سیمزید سپورٹ کی فی الحال ضرورت نہیں ہے اور ہمارے پاس 3 ماہ کا امپورٹ کور موجود ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کیساتھ جس طرح کے ہمارے تعلقات ہیں، اس میں ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر سال تقریبا ڈیڑھ ارب یورو بانڈ کی پیمنٹ کرنی ہے، ہماری کوشش ہے کہ یورو بانڈ کی پیمنٹ کے لیے کوئی بھی انتظامیہ ہو اس کو مشکل پیش نہ آئے۔محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ سے اگلی قسط کی منظوری دسمبر میں ہونے کا امکان ہے۔
محمد اورنگ زیب
بریکنگ نیوز
- وفاقی کابینہ وزیراعلی کے پی کے اختیارات گورنر کو منتقل کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی منظوری
- اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- سعودی عرب کے ساتھ 3ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا: محمد اورنگزیب
- 2050 تک دنیا بھر میں کینسر کے کیسز میں 20.2 فیصد، اموات میں 39.3 فیصد اضافے کا خدشہ
- کراچی سے آنے والی ٹرین رکن پورکے قریب پٹڑی سے اتر گئی،ٹرین آپریشن معطل
- سیاسی و معاشی استحکام کیلئے قومی اتحاد ،قانون کی بالادستی ناگزیر، پنجاب بار کونسل
- نیا محلہ میں خوفناک آتشزدگی،3منزلہ عمارت بھی شعلوں کے لپیٹ میں
- نجی کلینک میںمبینہ طبی غفلت، زچگی آپریشن کے بعد خاتون کی حالت تشویشناک
- نوٹس کسی دوسرے شہری کو جبکہ چار دیواری کسی اور کی گرا دی، لاکھوں کا نقصان
- خاتون، بیٹی سے مبینہ بدسلوکی، تشدد ، 56 ہزار و موبائل فون چھیننے کا الزام
- موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کیخلاف کارروائیاں
- چکوال ڈینگی کیسز میں اضافہ، محکمہ صحت ،ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی توجہ کا مرکز
- انگور اڈا ، پاک فوج نے افغان طالبان کو بھاگنے پر مجبور کر دیا :راجہ علی اصغر
- چکوال میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانی اب بھی موجود
- میرپورپارک ویو پوائنٹ کا رقبہ 104 کنال سے سکڑ کر 54 کنال رہ گیا شہری حلقوں میں تشویش
- سی پی او کی ہدایتپرسینئر افسران کا چرچز اور دیگر اہم مقامات کا دورہ
- راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر تمام تر سیکورٹی انتظا مات کی نگرانی کر تے ہوئے ۔
- آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے:چیئرمین پبلک ایکشن فورم پاکستان
- ننکانہ صاحب کی مذہبی تقریبات مقامی سکھ اور ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری
- 26اکتوبر واقعہ پر متاثرہ خاندان کو انصاف کا حصول ساحال خواب بن گیا
