ڈی آئی خان(ویب ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنان
کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اقدامات کے مثبت نتائج بتدریج سامنے آئیں گے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پولیس کی ضروریات پوری کرنے سے امن و امان کے قیام میں مثر مدد ملے گی، پولیس کو درپیش مسائل کے حل اور ضروریات کی تکمیل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس شہدا کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود اور ان کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، پولیس شہدا کے بچوں کو تعلیمی سہولیات اور سکالرشپس کی فراہمی کے لیے اصلاحاتی اقدامات زیرِ عمل ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لیے فنڈز کی فراہمی پر وزیراعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں، فراہم کردہ فنڈز کا شفاف اور مثر استعمال یقینی بنایا جائے گا۔
امن و امان کی بہتری کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے: فیصل کریم کنڈی

