واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں)عالمی بینک نے کہاہے کہ عالمی منڈیوں میں اجناس کی قیمتوں میں
رواں سال 23 فیصد اضافے کا امکان ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے مشرق وسطی میں جاری تنازعہ، توانائی کی فراہمی میں رکاوٹوں اور غذائی اجناس کی ترسیل متاثر ہونے کے باعث عالمی منڈیوں میں اجناس کی قیمتوں میں 2026 کے دوران 23 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی ہے، توانائی کی قیمتوں میں 32 فیصد اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔یہ بات عالمی بینک کی حالیہ کموڈٹی مارکیٹس آٹ لک رپورٹ میں کہی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی اوسط قیمت 2025 کے 69 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 2026 میں 91 ڈالر فی بیرل ہونے کی توقع ہے جبکہ 2027 میں قیمت کم ہو کر 79 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی پیداوار میں رواں سال 5.2 فیصد کمی متوقع ہے جو 2020 کی عالمی کساد بازاری کے علاوہ چار دہائیوں سے زائد عرصے کی بڑی کمی ہوگی، کھاد کی قیمتوں میں 14 فیصد، دھاتوں کی قیمتوں میں 25 فیصد جبکہ قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا امکان ہے۔عالمی بینک کے مطابق مشرق وسطی میں تنازع کی شدت بڑھنے، تیل کی رسد متاثر ہونے اور بحیرہ اسود کے راستے اناج کی ترسیل میں رکاوٹوں سے توانائی اور غذائی اجناس کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں جس سے عالمی مہنگائی اور غذائی عدم تحفظ میں اضافہ اور مزید افراد کے انتہائی غربت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔عالمی بینک نے قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے نمٹنے کے لئے اپنے موجودہ مالیاتی ذرائع کے تحت 50 سے 60 ارب ڈالر کی معاونت دستیاب کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں 25 ارب ڈالر کی پیشگی طے شدہ مالی معاونت بھی شامل ہے۔
عالمی بینک
بریکنگ نیوز
- یمن کی گورنری لحج میں طبی مرکز پر حوثی حملے کے بعد اقوامِ متحدہ کا اظہار تشویش
- آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے 60 فیصد افراد سائبر حملوں کا شکار
- عالمی منڈیوں میں اجناس کی قیمتوں میں33فیصد اضافہ ممکن ہے عالمی بینک
- عرفی جاوید نے چوڑیوں سے تیار وزنی لباس پہن کر سب کو حیران کر دیا
- ایران جنگ ری پبلکنز کو لے ڈوبی ڈیمو کریٹس کو دونوں ایوانوں میں برتری ٹرمپ نے ہار مان لی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی امریکی عوام نے جارحیت مسترد کر دی
- چودھری سالک کا بیان سمجھ سے باہر خواجہ آصف معافی مانگیں عظمی بخاری جواب دونگا چودھری سالک
- پٹرول7.06 روپے ڈیزل 3.71روپے مزید سستا
- حکومتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج ہو گا
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- منی پور تازہ جھڑپوں میں مزید 5 افراد ہلاک مودی سرکار کیخلاف احتجاج میں شدت
- اقوام متحدہ میں پاکستان کی پیش کردہ 3 قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور
- عمران خان ‘ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پائونڈ کیس سے متعلق اپیلوں میں پیشرفت ،10 نومبر کو سماعت ہوگی
- منی پور: مظاہرین کے ہاتھوں جلنے والی گاڑی سے آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں۔۔
- پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی بین الاقوامی جوڈو کھلاڑی فوزیہ ممتاز خبریں ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے۔
- لکی مروت:پولیس سے جھڑپ’ خودکش بمبار سمیت 2دہشتگردہلاک’ تھانے پرحملے میں3اہلکارزخمی
- پاکستان میں جوڈو کے کھیل بارے آگاہی کی شدید کمی :فوزیہ ممتاز
- رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماعکا پہلا مرحلہ آج سے شروع
- سونے کی اونچی چھلانگ؛ قیمت میں 14 ہزار روپے کا بڑا اضافہ
- شاہ محمود قریشی جیل میں چہل قدمی کے دوران گر پڑے، گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئیں
- عوام کی خدمت ایک بڑی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی:مصطفی کمال
