اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2026 کے لیے گزشتہ شام تک مجموعی طور پر صرف 39 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔تفصیلات کیخ مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2026 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا تاہم امیدواروں کی جانب سے عدم دلچسپی سامنے آئی ،3 نومبر تک بلدیاتی انتخابات کے لیے 1665 کاغذات نامزدگی جاری کیے جا چکے ہیں، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 نومبر مقرر کی گئی ہے۔انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 سے 13 نومبر تک ہوگی، جبکہ مسترد ہونے والے کاغذات کے خلاف اپیلیں 14 سے 18 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی۔ اپیلٹ اتھارٹی 19 سے 23 نومبر تک اپیلوں پر فیصلے کرے گی۔امیدوار 25 نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، جبکہ انتخابی نشانات 26 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔
