راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 19 نومبر تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین کے وکیل محمد فیصل ملک اور پراسیکیوشن ٹیم کمرہ عدالت میں موجود تھی جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سمیت بعض ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت نے موجود ملزمان کی حاضری کے بعد مقدمے کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 19 نومبر تک ملتوی کر دی یاد رہے کہ عدالت نے سابق چیئرمین کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر رکھا ہے تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمہ میں سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 120 سے زائد ملزمان نامزد ہیں۔
