روات(بیورو رپورٹ) روات پولیس کی کارروائی، 3 روز قبل ان ڈرائیو ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھننے والا مرکزی ملزم گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی کار اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 روز قبل ان ڈرائیو ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھننے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کی کار اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا، مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے بہانے سے اسے بلایا اور ساتھیوں کے ساتھ ملکر گن پوائنٹ پر گاڑی چھین لی، روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم قبل ازیں ڈکیتی، وہیکلز چوری، اسلحہ اور منشیات کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
