لاہور(کرائم رپورٹر) باغبانپورہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف تین بڑی کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 10 کلو 440 گرام منشیات برآمد کرلی۔ برآمد ہونے والی منشیات میں 7 کلو 380 گرام آئس اور 3 کلو 60 گرام افیون شاملہے۔پولیس ترجمان کے مطابق پہلی کارروائی روڈا مین گیٹ کے قریب کی گئی، جہاں ملزم دانش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 کلو 60 گرام آئس اور ایک کلو 20 گرام افیون برآمد کی گئی۔دوسری کارروائی شالامار مین گیٹ پر کی گئی، جہاں ملزمان فیصل عباس اور تنویر عباس کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو 260 گرام آئس برآمد کی گئی۔
