Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گرفتاری ہو یا موت، شیخ حسینہ کا دسمبر میں بنگلہ دیش واپسی کا اعلان
    • شہباز شریف کی 100 فیصد ڈیجیٹل دائیگیوں کیلئے لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت
    • اسلام آباد:وزیراعظم محمدشہبازشریف ٹی ڈی اے پی کی تعمیر نو کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • امریکی سٹاک مارکیت کریش سرمایہ کاروں کے 25 کھرب ڈالر ڈوب گئے ٹرمپ نیتن یاہو کی شکست پر تہران مین جش
    • سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کی کمی
    • ظہران ممدانی کے بعد امریکا کے ایک اور بڑے شہر میں ایشیائی نژاد میئر منتخب
    • وزیراعظم شہباز شریف کا مجوزہ دور ہ روس’ 148 کمپنیوں ‘ 169نمائندوں کی فہرست تیار
    • عراق کا امریکا کو ایران پر حملوں کیلئے اپنی سرزمین دینے سے انکار
    • رائیونڈ:تبلیغی اجتماع کی خیمہ بستی کا منظر ‘شرکاء کی بڑی تعداد اجتماع میں موجود ہے
    • بینکنگ بحران اور یوئینو بینک اسکینڈل پیراگوئے کے صدر سینتیاگو پینا مستعفی
    • کیپٹن محمد سرور شہید کا116واں یوم پیدائش 10نومبر کو منایا جائے گا
    • پاکستان سوڈان میں مشترکہ چیلنچز سے نمٹنے کیلئے قریبی تعاون ضروری فیلڈ مارشل
    • مکہ معاہدہ بحرانوں کا سامنا کرنے کیلئے اہم اقدام ہے:شہزادہ عبدالعزیز بن سعود
    • راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابیکر سمرا مصطفی علی مصافحہ کر رہے ہیں
    • ایک ہفتے کے دوران 21 اشیاء مہنگی 10 سستی20 کے نرخوں کا استحکام
    • بجلی صارفین پر 23 ارنب 33 کروڑ کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں ایل پی جی بھی امپورٹ پیریٹی پرائس پر طے کرنے کا اعلان 200روپےمہنگی ہونے کا امکان
    • قومی کرکٹر سعود شکیل کا سینئرز سے ذمہ داری دکھانے کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت
    • اسرائیل میں حکومت سازی کی سرگرمیاں جاری، عرب لسٹ کا گاڈی آئزنکوٹ کی مشروط حمایت کا عندیہ
    • لاہور میں وادی سندھ کی تاریخ پر 15ویں عالمی تھاپ کانفرنس کا آغاز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہباز شریف کی 100 فیصد ڈیجیٹل دائیگیوں کیلئے لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت

    By Khabrain Newsنومبر 7, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی برآمدات کے فروغ، پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار سمیت مقامی صنعتوں کو برآمدتی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی منظوری دے دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ٹی ڈی اے پی کی کارکردگی اور اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کیلئے صنعتوں میں تیارکردہ مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کلیدی اہمیت کی حامل ہے، جدید خطور پر استوار ٹی ڈی اے پی اسکی راہ ہمور کرے گا۔ زرعی مصنوعات کی برآمد کا پورا ایکو سسٹم بشمول پوری ویلیو چین بنائی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ شفاف طریقے سے میرٹ پر اچھی تربیت یافتہ افرادی قوت کو ٹی ڈی اے پی کا حصہ بنایا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحات تب ہی ممکن ہیں جب اداروں میں ترقی کو اہداف کے حصول اور کارکردگی سے مشروط کیا جائے، ادارے کے پرفارمنس اور فنائنشل آڈٹ کے لئے اچھی شہرت یافتہ نجی آڈٹ فرم کی خدمات لی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدی استعداد وسیع اور جغرافیہ موضوں ترین ہے، برآمدات میں اضافے کے لئے صنعتوں اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولت فراہم کر رہے ہیں تاکہ ان خصوصیات سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا سکے۔اجلاس کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی موجودہ کارکردگی اور ادارہ جاتی ڈھانچے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے اصلاحات کو آئندہ برس کے وسط میں مکمل کرکے اطلاق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ملک میں سو فیصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے قیام کے لیے واضح لائحہ عمل اور مقررہ مدت کے ساتھ اہداف پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں صارفین کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں،کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی فراہمی اور عوام کی ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنائی جائے۔جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں کیش لیس معیشت کے فروغ کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کیش لیس معیشت کا فروغ حکومت کی اہم ترین ترجیحات میں سے ایک ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے وزارتِ خزانہ اور تمام متعلقہ ریاستی اداروں کی جاری کامیاب کاوشیں قابل ستائش ہیں۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ملک میں سو فیصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے قیام کے لیے واضح لائحہ عمل اور مقررہ مدت کے ساتھ اہداف پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں صارفین کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں،کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی فراہمی اور عوام کی ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم نے راست کیو آر کوڈ کے ذریعے صارفین اور مرچنٹ کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگی کو فروغ دینے کی اسکیم کو حکومتی سرپرستی میں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ راست کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کا نظام حکومت کے کیش لیس معیشت کے وژن کے حصول میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔وزیراعظم نے بجلی اور گیس کے صارفین کو یوٹیلیٹی بلوں پر درج کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیاں کرنے کی ترغیب دینے کے لیے موثر میڈیا مہم چلانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں کو کیش لیس اکانومی کے پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
    شہباز شریف

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      گرفتاری ہو یا موت، شیخ حسینہ کا دسمبر میں بنگلہ دیش واپسی کا اعلان

      اسلام آباد:وزیراعظم محمدشہبازشریف ٹی ڈی اے پی کی تعمیر نو کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

      سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کی کمی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.