رائے ونڈ( این این آئی)عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا،
اختتامی دعا سے قبل لاکھوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مولاناضیا ء الحق اور مولانا زبیر الحسن آف انڈیانے کہا کہ رائے ونڈ کا اجتماع انسانی زندگیوں میں تبدیلی کا باعث اور خیرو برکت والا بنے،لاکھوں کے مجمع میں ہزاروں انسانوں کی زندگی ایمان والی بن جائے اس کیلئے محنت کرنا ہو گا،تبلیغی جماعت کی وجہ سے لاکھوں افراد مشرف بہ اسلام ہو ئے ہیں ان کی زندگیوں میں انقلاب بپا ہو چکا ہے،اپنی زندگی کو اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق ڈھال دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹی جا سکتی ہیں، دعوت وتبلیغ کے ذریعے مسلمانوں کی زندگیوں میں تبدیلی آنی چاہیے ،دنیاوی معاملات کو اسلامی شریعت کے مطابق سرانجام دینا ہوگا،مسلمان کو دھوکہ نہیں دینا ، مسلمان نہ دھوکہ دیتا ہے اور نہ ہی دھوکہ کھاتا ہے،مساجد کو آباد کرنا ہوگا مساجد کی آباد کاری بہت بڑا عمل ہے ،مسجد میں جانے کا مقصد نمازیوں کے حالات جاننا ہے،اجتماعی زندگی سیکھنا اور سکھانا ہے ،مسجد میں خوشبو لگا کر جائیں وہاں اللہ کے فرشتے موجود ہوتے ہیں ،مسجد کے احترام کو لازمی پکڑیں،مسجد میں آداب کے ساتھ داخل ہوں،دو رکعت تہیہ مسجد پڑھیں،اللہ ہمارے دلوں کو روشن کردے،پورا دین دلوں کو جوڑنے کے لیے ہے،دعوت وتبلیغ کے امور کو سرانجام دینے کیلئے مساجد میں مشور ہ کیا جائے،مشورہ میں کسی رتبہ،خواہش اور مقام مد نظر نہ رکھا جائے ،اجتماعیت کو اہمیت دی جائے،مشورہ اللہ کی طرف متوجہ ہونے کا نام ہے ،مشورے کے بعد سب امور اللہ کے سپرد کردینے چاہئیں،40 دنوں میں اعمال کرنا ہیں 120 دن دین کو سیکھنا ہے۔مولانا ابراہیم دیولانے کہانماز زندگی کو پاکیزہ بناتی ہے ،نماز برے اعمال سے روک دے گی،ختم نبوت کی وجہ سے دعوت ہمارے ذمے لگ گئی ہے ہر بستی،ہر گھر سے دین کی سرفرازی اور سربلندی کے لیے نکلنا اور نکالنا ہوگا ،ہمیں دین کی ترویج واشاعت کیلئے منتخب کیاگیا ہے ،بھائی چارے والی زندگی بن جائے تو اللہ کریم اپنی شان دیکھ کر عطا فرماتے ہیں،مخلوق پیدا کرنے کی حکمت یہی ہے کہ مخلوق پر اپنا کرم کرنا ہے ، اس کو محتاج پیدا کیا گیا ہے ،کتنی حاجتیں ہیں،بڑی بڑی مخلوق پیدا کی ہے،روزی کون دیتا ہے ؟،اللہ نے اپنے کرم کا اظہار کرنے کیلئے مخلوق پیدا کی ہے تاکہ وہ اللہ سے مانگے،جو بندہ اللہ سے مانگے وہ پسند ہدہ ہے ،اللہ کہتا ہے کہ مجھے پکارو میں جواب دوں گا ،تمہاری دعائیں قبول کروں گا،مخلوق کو اظہار کرم کے لئے پیدا کیا گیا ہے کوئی ناامید نہ ہو،امیدوار رہو،جنت کے بھی امیدوار رہو،دعا مانگنے والا رب کائنات کو پسند ہے،انبیا ئے اکرام دعوت دیتے تھے اور دعا مانگتے تھے۔
بریکنگ نیوز
- آوارہ کتے طالبہ کو نوچ کر کھاتے رہے، تڑپ تڑپ کر موقع پر ہی جاں بحق
- رایئونڈ عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کیساتھ اختتام پذیر
- دنیا بھر میں ہندو برادری نے دیوالی کا تہوارر روایتی جوش و جذبے سے منایا
- بینک ، مالیاتی ادارے آج بند رہینگے
- فضائی آلودگی: لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا
- رائیونڈ:تبلیغی اجتماع کے آخری روز مندوبین اختتامی دعا میں شریک ہیں۔
- نئی ممکنہ حکومت اسرائیلی سلامتی کیلئے خطرہ ہوگی،نیتن یاہو حکومت سازی رو کنے کیلئے سرگرم
- علامہ اقبال کا 149واں یوم ولادت آج منایا جائیگا، عام تعطیل ہو گی
- میرا خیال ہے پاکستان میں انتظامی صوبے بنائے جائیں خواجہ آصف
- وی آئی پی دورہ پر امتحان ملتوی مریم نواز برہم ڈی سی جہلم کو ہٹا دیا
- ریاض پر 2 بیلسٹک 2کروز میزائل حملے ناکام
- لاہور:وزیراعظم محمد شہبازشریف پی ایم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر سکیم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے ٹرائل کیلئے فیس لیس عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ
- اڈیالہ جیل میں میڈیکل ٹیم نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا
- مودی سرکار کیخلاف ملک گیر بغاوت کی لہر خانہ جنگی کی گونج
- نئی دہلی:مودی حکومت کے خلاف مظاہرے میں شریک طلبہ نعرے لگا رہے ہیں۔
- پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چینی سرمایہ کاروں کا وفد گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کر رہا ہے۔
- لاہور،خواتین پر تشدد اور استحصال کرنے والے تین ملزمان گرفتار،مقدمات درج
- نسٹ کی کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگزمیں جنوبی ایشیا میں دوسری پوزیشن
- صحت و تعلیم میں اصلاحات سے ترقی کے موقع پیدا کیے جا سکتے: یاسر نیازی
