اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔وسیع معدنی وسائل سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں ملکی سیاسی و عسکری قیادت سمیت عالمی مائننگ ایگزیکٹوز، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین شرکت کریں گے۔معدنیات اور مائننگ کی ویلیو چین سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں، منصوبوں، مصنوعات، خدمات، سامان اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا، فورم کا مقصد پاکستان کے قیمتی معدنی ذخائر اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے معدنیات کے شعبے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔پاکستان کے وسیع معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے عالمی تکنیکی شراکت داری، پالیسی اصلاحات، سرمایہ کاری اور پائیدار مائننگ کیلئے نئی راہیں کھلیں گی۔
