Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 24گھنٹو ں میں 1364 ٹریفک حادثات’ 751 افراد شدیدزخمی
    • ایل پی جی کی قیمت مقرر کرنیکا اختیار اوگرا سے واپس، نئی کمپنی قیمت طے کریگی
    • مناواں: گمشدہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
    • آرٹیفیشل انٹیلی جنس،تکنیکی تبدیلی کی لہر میں سماجی و معاشی بقا، ثقافتی شناخت خودمختار ٹیکنالوجی کے بغیر ممکن نہیں: شزا فاطمہ
    • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے 624 ارب سے زائد کے اثاثے ری ویلیو ایشن سے محروم
    • ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
    • برطانیہ،امریکی فوج کا سینئر سولجر جاسوسی کے الزام میں گرفتار
    • لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • آئندہ سال سائنس کے 4مضامین کے امتحانات ای شیٹ پر ہونگے
    • ناجائز قابض کو سرکاری زمین کے استعمال پر اعتراض کا حق حاصل نہیں:ہائیکورٹ
    • ہائیکورٹ کاپنجاب یونیورسٹیملازمین کی انکریمنٹ بحال کرنے کا حکم
    • سائبر سکیورٹی، صرف پاس ورڈ کافی نہیں، وزارتِ آئی ٹی کی شہریوں کو ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن فعال کرنے کی ہدایت
    • لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی سے پارٹی کے ارکان قومی و پنجاب اسمبلی ملاقات کررہے ہیں۔
    • گندم کی امدادی قیمت 4500روپے فی من مقرر، حکومت کسانوں کو ادائیگی یقینی بنائے گی: رانا تنویر
    • لاہور:موٹرسائیکل سوار طالبہ سموگ سے بچنے کیلئے ماسک پہنے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔
    • پاکستان میں رمضان المبارک 2027 کے آغاز ‘ اختتام کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں
    • لاہورہائیکورٹ’لاپتہ افراد بازیابی کیس بغیر کارروائی ملتوی
    • سی ڈی اے کا خواتین کیلئے پنک الیکٹرک بس متعارف کرانے کا فیصلہ
    • چین ‘ پاکستانی طلبہ کی انٹرنیشنل ثقافتی میلے میں پہلی پوزیشن
    • پی پی ویمن ونگ کی سربراہ فریال تالپور4 روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایل پی جی کی قیمت مقرر کرنیکا اختیار اوگرا سے واپس، نئی کمپنی قیمت طے کریگی

    By Khabrain Newsنومبر 12, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(این این آئی)ایل پی جی مافیا کو کنٹرول کرنے اور عوام کو سستی سرکاری قیمت پر ایل پی جی فراہم کرنے کے لیے ایل پی جی قیمت کا تعین اوگرا کے بجائے پی ایس او سمیت دیگر کمپنیوں پر مشتمل بنائی جانے والی کمپنی کرے گی، قیمت مقرر کرنے کے اختیارات اوگرا سے لے لیے گئے۔ایل پی جی کی فروخت صرف قوانین کے تحت بننے والے ایل پی جی پمپس اور دکانوں سے ہوگی جبکہ غیر قانونی طور پر ایل بی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی، عوام خالی سلنڈر دکاندار کو دے گی اور بھرا ہوا سلنڈر لے جائے گی تاکہ عوام کو حادثات سے بچایا جائے۔حکومت کمپنیوں کے ساتھ مل کر سستے اور معیاری سلنڈر مارکیٹ میں فروخت کرے گی۔ایل پی جی مافیا سے عوام کی جان چھڑانے کے لیے حکومت نے اقدامات شروع کر دیے، اب اوگرا کے بجائے پی ایس او، سوئی گیس اور آئل کمپنیوں پر مشتمل نئی کمپنی ایل پی جی کی قیمت کا تعین کیا کرے گی، آئندہ ماہ کے لیے ایل پی جی کی قیمت اسی کمپنی نے مقرر کرنی ہے۔وزارت پیٹرولیم کے مطابق ایل پی جی کی جو سرکاری قیمت ہوگی تمام ڈسٹریبیوٹرز اور دکاندار اسی قیمت پر فروخت کریں گے، کوئی من مانی قیمت پر فروخت نہیں کرے گا، جو دکاندار یا ڈسٹریبیوٹر من مانی قیمت پر فروخت کرے گا اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی جبکہ عوام کو ایل پی جی سلنڈرز پھٹنے کے واقعات سے بچانے کے لیے بھی دو اور تین کلو سے لے کر پانچ کلو تک کا معیاری اوگرا سے منظور شدہ کمپنیوں کے سلنڈروں میں ایل پی جی ملا کرے گی۔صارفین خالی گیس سلنڈر لا ئیں گے اور بھرا ہوا ایل پی جی سلنڈر لے جائیں گے، غیر معیاری اور ناقض سلنڈرز میں ایل پی جی نہیں ملا کرے گی۔ اگر کوئی دکاندار غیر معیاری سلنڈر میں بھرتا ہوا پکڑا گیا اس کی دکان سیل کر دی جائے گی اور بھاری جرمانے بھی عائد ہوں گے۔دوسری جانب، ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل رانا عبدالجبار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کپ ہم تیار ہیں، حکومت ہمیں سبسڈائز ریٹ پر معیاری سلنڈر فراہم کرے، ہم ہر طرح سے تعاون کرنے کو تیار ہیں اور غیر قانونی ایل پی جی کی فروخت کے بھی خلاف ہیں۔انہوں نے کہاکہ حادثات سے بچا کے لیے حکومت جو بھی اقدامات کر رہی ہے ہم ان پر عمل درآمد کریں گے، دکاندار بھی نہیں چاہتے کہ کسی کی بھی جان جائے اور زیادہ خطرہ تو دکاندار کو ہی ہوتا ہے اور ہم نے دکانداروں کو کہہ دیا ہے کہ ناقض سلنڈر میں ایل پی جی نہ بھرے، اگر کوئی دکاندار ایسا کرتا ہے تو کارروائی ہوگی اور ہم ایسی کسی دکان دار کی حمایت نہیں کریں گے۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جن دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور ان کے پمپس اور دیگر آلات قبضے میں لیے گئے ہیں وہ ضائع کرنے کے بجائے واپس کر دیں، کچھ دکانداروں نے قسطوں پر لیے ہیں اس لیے ضائع کرنے سے بہتر ہے کچھ جرمانہ کر کے واپس کر دیں تاکہ اس مہنگائی کے دور میں وہ دو وقت کی روٹی کما سکے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      24گھنٹو ں میں 1364 ٹریفک حادثات’ 751 افراد شدیدزخمی

      مناواں: گمشدہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

      آرٹیفیشل انٹیلی جنس،تکنیکی تبدیلی کی لہر میں سماجی و معاشی بقا، ثقافتی شناخت خودمختار ٹیکنالوجی کے بغیر ممکن نہیں: شزا فاطمہ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.