لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کہا ہے کہ والد
کے بیہوش ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کی دھڑکن کی نگرانی کی گئی ۔ گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ والد شاہ محمود قریشی جمعہ کو سیل سے باہر نکلتے ہوئے چکر آنے کے باعث گر گئے تھے جس سے ان کے کندھے اور ٹانگ پر چوٹ آئی، ان کے بیہوش ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، ان کی پہلے سرجری بھی ہوچکی ہے۔زین قریشی نے کہا کہ والد کی صرف دو مقدمات میں ضمانتیں باقی ہیں، وہ چھ مقدمات میں بری ہوچکے ہیں جبکہ 302 کے مقدمے میں بھی ضمانت ہوجاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یاسمین راشد کی طبیعت بھی خراب ہے، جبکہ اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو بھی طبی امداد کی ضرورت ہے۔

