Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو سفری سہولیات میں ریلیف سے محروم
    • صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے:علی بن طارق
    • خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
    • ریاض’ پاکستانی سفیر احمد فاروق کی الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مصوری کی نمائش
    • جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے وفد کی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات
    • لیاری گینگ وار کے ارشد پپو کا بھتیجا ساتھی سمیت گرفتار
    • سرجیکل ٹاور کی تعمیر کا مجوزہ منصوبہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنیکا انقلابی اقدام
    • برطانیہ،امریکی فوج کا سینئر سولجر جاسوسی کے الزام میں گرفتار
    • کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ ہائوس میں سندھ کے معدنی وسائل میں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • روایت مارٹ کے باہر فائرنگ، مارٹ کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقے میں خوف و ہراس
    • راولپنڈی قتل مقدمہ میں نامزد2ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کی سزا
    • راولپنڈی، ضلع بھر کے نجی تعلیمی اداروں کے سیفٹی آڈٹ سر د خانے کی نذر
    • واسا راولپنڈی میں پنجابب پروکیورمنٹ رولز کی خلاف ورزیوں پر سنگین انکشافات
    • فتح جنگ :حادثے کا شکار رکشہ اور ڈیمپر دوسری طرف زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔
    • پنجاب کے تمام شادی ہالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کیلئے نیا قانون نافذ
    • جاز ورلڈ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیانMOU پر دستخط
    • فتح جنگ: کوہاٹ روڈ پر ڈھوک ماڑی کے قریب ڈمپر اور رکشہ میں تصادم، بچی سمیت تین افراد جاں بحق
    • جرمن سفارت خانے میں مسلح افواج کے قیام کی سالگرہ پر پروقار تقریب، پاکستانی فوجی حکام، دفاعی ماہرین اور سفارتی شخصیات کی شرکت، شہدا کو خصوصی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا
    • 21 پولیس اہلکاروں کیخلاف اندراج مقدمہ اور کارروائی کیلئے درخواست پر نوٹس، سی پی او سے جواب طلب
    • بھارہ کہو میں واپڈا کی خود ساختہ لوڈشیڈنگ،عوام پریشان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے:علی بن طارق

    By Khabrain Newsنومبر 12, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اٹک (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کیپٹن )ر)علی بن طارق نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، مثبت اور تعمیری صحافت نہ صرف اداروں کی اصلاح میں معاون ثابت ہوتی ہے بلکہ معاشرے میں بہتری لانے کا بھی ذریعہ بنتی ہے، صحافیوں کو چاہیے کہ وہ ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کریں اور تنقید برائے اصلاح کو اپنا صحافتی اصول بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیف سیکیورٹی آفیسر ملک محمد نعیم اورپبلک ریلیشن آفیسر وقار الحق بھی موجود تھے، ڈی پی او علی بن طارق نے کہا کہ پولیس اور صحافیوں کا بنیادی مقصد معاشرے سے جرائم کا خاتمہ اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، دونوں شعبے اپنی اپنی ذمہ داریوں کے دائرے میں رہتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کردار ادا کر سکتے ہیں، صحافیوں کی مثبت نشاندہی سے پولیس کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور خامیوں کی اصلاح کا موقع ملتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ اٹک پولیس میں کالی بھیڑوں اور محکمہ کی بدنامی کا سبب بننے والے افسران و اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں، اگر کوئی افسر یا ملازم کسی ناجائز یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، ڈی پی او نے بتایا کہ اٹک پولیس کے افسران اور جوانوں کی مسلسل محنت، پیشہ ورانہ لگن اور ذمہ داریوں سے وابستگی کے باعث ضلع میں جرائم کی شرح میں 30 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو حوصلہ افزا پیش رفت ہے، انہوں نے کہا کہ جرائم پر قابو پانا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ اٹک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اٹک پولیس نے بہترین سکیورٹی انتظامات کیے اور صوبے کی سربراہ کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری احسن انداز میں نبھائی، ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پولیس اور صحافتی حلقوں کے درمیان مثبت رابطوں، ذمہ دارانہ تنقید اور باہمی تعاون کو فروغ دے کر عوامی مسائل کے حل اور جرائم کے خاتمے کے لیے مشترکہ کردار ادا کیا جائے گا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو سفری سہولیات میں ریلیف سے محروم

      خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

      جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے وفد کی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.