نیویارک(نیوز ایجنسیاں)پاکستان نے یمن کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف حوثی دہشت گرد حملوں کے فوری اور غیر مشروط خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے قرارداد 2140 (2014) کے تحت قائم کردہ پابندیوں کی تجدید اور 2140 کمیٹی کی معاونت کرنے والے ماہرین کے پینل کے مینڈیٹ میں توسیع کے بعد خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سید حیدر شاہ نے اس قرارداد کا خیرمقدم کیا اور یمن میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لئے کمیٹی کے کام کی اہمیت پر زور دیا۔خطے کی سنگین سکیورٹی صورتِ حال کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے مملکت سعودی عرب کی قیادت، حکومت اور برادر عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل اور غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا اور سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستان کی پختہ حمایت کا اعادہ کیا۔سفیر سید حیدر شاہ نے سعودی عرب کے اس جائز حق پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے علاقے کا دفاع اور اپنے شہریوں اور وہاں مقیم افراد کا تحفظ کرے، انہوں نے حوثیوں ملیشیا کے قابلِ مذمت حملوں کے فوری اور غیر مشروط خاتمے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے برطانیہ کی تعمیری کوششوں کو سراہا، جو قرارداد کی منظوری کے لئے ہونے والے مذاکرات کے دوران بطور قلم دان ملک مسلسل اپنا کردار ادا کرتا رہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تاکہ 2140 کمیٹی کے کام کی اہمیت کو دوبارہ اجاگر کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کے امن، سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے افراد اور اداروں کا احتساب پائیدار امن کے قیام کیلئے ضروری ہے۔
پاکستان
بریکنگ نیوز
- ایران اپنی ایٹمی تنصیبات کے معائنوں کی فوری بحالی کی اجازت دے، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی
- سعودی عرب اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کی سفارتی ملاقات، حوثی حملوں اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
- یوکرین کی روس پر یلغار ایک ہی رات 1200ڈرونز داغ دیئے
- انڈر 19 اشیاء کپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے نا مناسب اشارے
- خیبر پختونخوا پی ٹی آئی عہدیداروں کیخلاف نیب کا شکنجہ سخت متعدد کو نوٹس
- ملتان:گاڑیاں شدید سموگ میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔
- عوامی شمولیت سے شمسی توانائی کے انقلاب کی راہ ہموار ہو رہی : مصدق ملک
- مینار پاکستان پر تحفظ حرمین شریفین و استحکام پاکستان کانفرنس کی تیاریاں مکمل
- رائیونڈ:عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شریک مندوبین پنڈال میں آرہے ہیں۔
- سابق امریکی صدر جو بائیڈن کا نیتن یاہو پر وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام
- ظالموں کو ظلم سے روکتے حق بات کی طرف کھینچ کر لاتے رہو رائے ونڈ اجتماع سے علماء کا خطاب
- وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو تربیلا 5 ویں توسیعی پن بجلی منصوبے کے دورہ کے دوران جاری کام کا جائز ہ لے رہے ہیں۔
- پیرو کے پہاڑی علاقے میں قدیم انکا تہذیب کے دور کی نادر مذہبی عبادت گاہ اور پتھر کے مجسمے دریافت
- وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
- سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
- ایلون مسک کی اینویڈیا سے برطرف جینسن ہوانگ کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی
- لاہور ‘ پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان 10 ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
- برطانیہ میںامریکی فوجی اڈے پر ڈرونز کی پروازیں، خطرے کے سائرن بج اٹھے
- پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے محفوظ ماحول’ دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر: محمد احمد خان
- پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
