فصنعا،ریاض،نیویارک(نیوز ایجنسیاں ) یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے اندر تیل کی تنصیبات اور فوجی مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق انصار اللہ گروپ کے فوجی ترجمان، یحییٰ ساری نے ایک
بیان میں کہا کہ گروپ کی فورسز نے سعودی ایسٹ ویسٹ تیل کی پائپ لائن پر ایک ڈرون کے ذریعے پمپنگ سٹیشن نمبر سات اور بحیرہ احمر میں یانبو میں تیل کی تنصیب کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ایک علیحدہ بیان میں انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایک ڈرون نے ریاض میں آرامکو کی ایک تنصیب کو نشانہ بنایا، یہ دعویٰ کیا کہ حملہ اس کے ہدف کو نشانہ بنا۔دوسری جانب سعودی زیرقیادت اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے ریاض اور مشرقی علاقوں میں دو ڈرونوں کو روکنے اور تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔ادھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حوثی ملیشیا کو ڈرون اور میزائل بنانے والے پرزوں کی فراہمی روکنے اور ان کی اسلحہ سازی کی صلاحیت محدود کرنے پر اتفاق کیا ہے۔سلامتی کونسل نے حوثی ملیشیا سے اپنی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس پر عائد پابندیوں میں 14نومبر 2027تک توسیع کردی ہے، کونسل نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی بھی مذمت کی۔ سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے یمن سے متعلق پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ اجلاس میں سعودی عرب پر حوثی گروپ کے حملوں کی شدید مذمت بھی کی گئی ہے۔ منظور کی جانے والی اس قرارداد کے تحت، پابندیوں کی زد میں شامل افراد اور اداروں کے اثاثے منجمد کرنے اور سفری پابندیوں کے اقدامات کو 14نومبر 2027تک بڑھا دیا گیا ہے۔سلامتی کونسل نے یمن سے متعلق ماہرین کے پینل کے مینڈیٹ میں بھی رواں سال دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔سلامتی کونسل نے حوثیوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری اور غیر مشروط طور پر اپنی فوجی کارروائیاں بند کریں جن میں عام شہریوں، شہری تنصیبات، تجارتی ہوائی اڈوں اور بین الاقوامی بحری گزرگاہوں کو نشانہ بنانا شامل ہے۔
حوثی
