Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • موت کی دھمکیاں مجھے خوفزدہ نہیں کر سکتیں: امریکی وزیر خزانہ
    • نئے صوبوں کا قیام حامی افراد کی تعداد 77 فیصد تک پہنچ گئی
    • مریم نواز کے2 سال 9 ماہ دور حکومت میں 8 نئی فورسز اتھارٹیز قائم
    • پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 13معاہدوں ایم او یوز پر دستخط معدنی شعبہ میں 10 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری
    • حوثیوں کا سعودیہ کی تیل تنصیبات فوجی مقامات کو نشانہ بنانیکا دعوی فوجی اتحاد کا 2 ڈرونز تباہ کرنیکا اعلان
    • پاکستانی نژاد کینیڈین امام ابراہیم حسین وفاقی شرعی عدالت کے مشاورتی پینل میں شامل
    • پاکستان کی سلامتی کونسل میں سعودیہ پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
    • نجی میڈیکل کالجز کی لوٹ مار ‘ ندیم قریشی نے تحریک التوا کار جمع کرادی
    • نیتن یاہو کی ایران کیخلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کیلئے ٹرمپ پر دبا ڈالنے کی کوششیں
    • نوابشاہ: صدر آصف زرداری اپنے والدین کی قبروں پر پھول رکھ رہے ہیں۔
    • پنجاب کو ترقی کرتا دیکھ کر کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری
    • سرگودھا:ریلوے سٹیشن کے قریب کراسنگ پر ٹرین کی آمدکے باوجود موٹرسائیکل سوار اپنی جان خطرے میں ڈال کر پٹڑی سے گزر رہے ہیں۔
    • خیبر پختونخوا بلوچستان 48 گھنٹوں میں74 دہشت گرد جہنم واصل اسلحہ بارود بر آمد
    • وزیر اعظم فیلڈ مارشل کی امریکی سفیر سے خصوصی ملاقات شعبہ معدنیات میں سرمایہ کاری کیلئے تعاون بڑھانے پر زور
    • ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری کی گئی تصویر جس میں بحرین میں امریکی ریڈارپرحملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے
    • اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل سید عاصم منیر پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کررہے ہیں۔
    • تہران سے معاہدے کے دن چلے گے اب ضرورت نہیں ٹرمپ بحرین میں امریکی ریڈ ایرانی حملہ
    • نئے صوبے محسن نقوی کے حکم پر نہیں بنیں گے: عظمیٰ بخاری
    • جھیل لولوسرٹاپ پرشدید برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔
    • ٹرمپ کا گرین سگنل جے ڈ ی وینس کا جنگ خاتمے کیلئے براہ راست ایرانی حکام سے ملاقات پر غور
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مریم نواز کے2 سال 9 ماہ دور حکومت میں 8 نئی فورسز اتھارٹیز قائم

    By Khabrain Newsنومبر 14, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور( نیوز ایجنسیاں)پنجاب میں مریم نواز حکومت کے دوران صفائی، جرائم کے تدارک، قیمتوں پر کنٹرول، پانی کی فراہمی اور دیگر شعبوں کے لیے نئے ادارے اور خصوصی فورسز تشکیل دی گئی ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے 2 سال 9 ماہ کے دور حکومت میں صوبے میں کئی نئی فورسز قائم کی گئیں جبکہ پہلے سے موجود محکموں اور سرکاری پروگراموں کو باقاعدہ اتھارٹیز میں تبدیل کرکے ان کے دائرہ کار کو بھی وسعت دی گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کو ستھرا پنجاب اتھارٹی ایکٹ 2026 کے تحت باقاعدہ اتھارٹی کی شکل دے دی گئی، اس سے قبل یہ پروگرام بنیادی طور پر شہری علاقوں کی صفائی تک محدود تھا تاہم اتھارٹی کے قیام کے بعد اس کا دائرہ کار پورے صوبے کے شہری اور دیہی علاقوں تک پھیلا دیا گیا ہے۔اب یہ اتھارٹی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، کوڑے کی جمع آوری، ترسیل، تلفی سے قبل پراسیسنگ اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کی مکمل ذمہ دار ہے۔ اس کے تحت اینٹی لیٹرنگ اسکواڈ بھی فعال کیا گیا ہے جو دکانوں، گھروں اور فیکٹریوں کے باہر گندگی پھیلانے یا صفائی کا خیال نہ رکھنے والوں کے خلاف جرمانے عائد کرتا ہے۔عوامی مقامات پر کوڑا پھینکنے پر ایک ہزار سے 10 ہزار روپے جبکہ گھر یا دکان کے باہر صفائی نہ رکھنے پر ایک ہزار سے 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی جولائی 2025 میں باقاعدہ طور پر شروع کی گئی۔ اس سے قبل اشیا ء کی قیمتوں پر کنٹرول، تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری زمینوں پر قبضوں کے خلاف کارروائیاں مختلف محکمے کرتے تھے، جس کے باعث ان سرگرمیوں میں اکثر عدم ہم آہنگی اور انتظامی مسائل سامنے آتے تھے۔اب پیرا ایک علیحدہ فورس کے طور پر کام کر رہی ہے جسے مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری، تجاوزات اور سرکاری اراضی پر قبضوں کے خلاف براہ راست کارروائی کا اختیار حاصل ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پیرا فورس اب تک 62 ہزار سے زائد ڈیجیٹل ریکوزیشنز وصول کر چکی ہے، 15 لاکھ سے زیادہ انسپکشنز کر چکی ہے، جبکہ 21 ہزار کنال سے زائد سرکاری اراضی بھی واگزار کرائی جا چکی ہے۔پنجاب واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی جولائی 2025 میں فعال ہوئی،اس سے قبل واسا کی ایجنسیز مختلف شہروں میں الگ الگ کام کرتی تھیں اور صوبائی سطح پر ان کے لیے کوئی ایک مرکزی کنٹرول یا انتظامی نظام موجود نہیں تھا۔نئی اتھارٹی کے قیام کے بعد لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور راولپنڈی سمیت پہلے سے موجود واسا ایجنسیز کو اس کے ماتحت کر دیا گیا ہے جبکہ مزید اضلاع میں نئی ایجنسیز بھی قائم کی گئی ہیں۔ اس طرح پانی کی فراہمی اور صفائی و نکاسی آب سے متعلق امور اب صوبائی سطح پر ایک ہی اتھارٹی کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔رائٹس مینجمنٹ پولیس سال 2025 میں قائم کی گئی، اس سے قبل ہجوم کو کنٹرول کرنے اور فسادات سے نمٹنے کی ذمہ داری پنجاب پولیس کے عام دستوں پر تھی، تاہم اب اس مقصد کے لیے ایک خصوصی فورس تشکیل دی گئی ہے۔یہ پاکستان کی پہلی خصوصی ہجوم کو کنٹرول کرنے والی فورس ہے جس میں تربیت یافتہ اہلکاروں کے علاوہ ڈرون اور مذاکراتی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ یہ فورس غیر قانونی احتجاج اور فسادات کی صورت میں امن و امان برقرار رکھنے اور ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے کارروائیاں کرتی ہے۔اسی طرح کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بھی 2025 میں قائم کیا گیا،اس سے قبل منظم جرائم کے خلاف کارروائی کی ذمہ داری پولیس کے مختلف یونٹس انجام دیتے تھے تاہم اب اس مقصد کے لیے ایک الگ محکمہ تشکیل دیا گیا ہے۔سی سی ڈی جدید ٹیکنالوجی، ڈرون سرویلنس اور فارنزک سہولیات کی مدد سے خصوصی طور پر منظم جرائم کے خلاف کارروائیاں کرتا ہے۔پنجاب فلم سٹی اتھارٹی سال 2026 میں قائم کی گئی،اس سے قبل فلم انڈسٹری سے متعلق معاملات مختلف سرکاری محکموں کے تحت دیکھے جاتے تھے تاہم اب اس شعبے کی ترقی اور سرپرستی کے لیے ایک علیحدہ اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔اس کے تحت جدید فلم سٹی کا قیام، پنجابی فلموں کے لیے 35 فیصد اور اردو فلموں کے لیے 20 فیصد ریبیٹ کی فراہمی جبکہ فلم اسٹوڈیوز سمیت دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ فلم سٹی کا افتتاح 15 دسمبر 2026 کو متوقع ہے۔ان کے علاوہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز کا دائرہ کار بھی ہر ضلع تک پھیلایا جا رہا ہے جبکہ پنجاب سہولت بازارز اتھارٹی بھی کمپنی ماڈل سے تبدیل کرکے باقاعدہ اتھارٹی کے طور پر قائم کی گئی ہے۔حکومت کا موقف ہے کہ موجودہ محکموں کو اتھارٹیز میں تبدیل کرنے اور نئی خصوصی فورسز قائم کرنے سے ان اداروں کے دائرہ کار میں وسعت آئی اور ان کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جہلم اور پنڈدادنخان کے عوام کیلئے تحفہ، 2021 ء میں شروع ہونے والی للہ جہلم روڈ کی پانچ سال بعد تکمیل مکمل ہو گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے للہ جہلم روڈ پراجیکٹ کی تکمیل پر اظہار تشکرکیا اور سی این ڈبلیو کی ٹیم کو شاباش دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جہلم پنڈدادنخان روڈ کی جلد تکمیل کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو للہ جہلم روڈ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 128کلومیٹر طویل پنڈدادنخان کو للہ انٹر چینج سے منسلک کرے گی۔ دورویہ للہ جہلم روڈ میں دوبائی پاس اور سڑکیں بھی بنائی جارہی ہیں۔ للہ جہلم روڈ 13 ارب 53 کروڑ80 لاکھ روپے کی لاگت سے بن رہی ہے۔قبل ازیںوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوئٹہ کے علاقے کرم میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر اظہارِ تشکرکیا۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کا آپریشن میں 31 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کرنے اور بھاری اسلحہ برآمد کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
    مریم نواز

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      نئے صوبوں کا قیام حامی افراد کی تعداد 77 فیصد تک پہنچ گئی

      پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم 13معاہدوں ایم او یوز پر دستخط معدنی شعبہ میں 10 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری

      حوثیوں کا سعودیہ کی تیل تنصیبات فوجی مقامات کو نشانہ بنانیکا دعوی فوجی اتحاد کا 2 ڈرونز تباہ کرنیکا اعلان

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.