واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو باہمی احترام، انصاف اور دوطرفہ تعاون کی بنیاد پر برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے امن کے قیام اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے بامقصد مذاکرات کو ضروری قرار دیا۔گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آئندہ ہفتے چین میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون اجلاس میں شرکت اور دسمبر میں فلوریڈا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ کی شرکت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ نے اجلاس کے موقع پر امریکی، چینی اور روسی صدور کی ممکنہ سہ فریقی ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق مارکو روبیو نے گزشتہ روز بھی تینوں صدور کی ممکنہ ملاقات کا ذکر کیا تھا۔چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئی۔ اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات میں استحکام برقرار رکھنا مشترکہ مفادات کے لیے دانشمندانہ انتخاب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کی امریکا سے متعلق پالیسی مستقل اور واضح ہے، چین امریکا کے ساتھ رابطے اور تعاون مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کو اختلافات اور حساس معاملات مناسب طریقے سے حل کرنے چاہئیں۔
بریکنگ نیوز
- دورے کا بڑا مقصد کارکنوں ‘ رہنمائوں سے ملاقات کرنا ہے: فریال تالپور
- امریکا اور چین کا تعلقات میں استحکام برقرار رکھنے پر اتفاق
- غیرملکی ایئرلائنز کا پاکستان سے 2.4ارب ڈالر سالانہ بیرون ملک منتقل کرنیکا انکشاف
- گلگت بلتستان؛ یاسین میں مسافر گاڑی کا خوفناک حادثہ، 10 افراد جاں بحق
- حضرت سلطان باہو کا 346 واں عرس عقیدت و احترام سے شروع ہوگیا
- لاہور ہائیکورٹ نے اسمارٹ گلاسز پر پابندی کے لیے درخواست پرپنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی
- اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نیشنل پاپولیشن کونسل اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- لاہور،سموگ کے پیش نظرتمام سرکاری و پرائیوٹ اسکولوں میں طلباء کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار
- کاہنہ، فارم ہائوس پر شیرنی کے حملے میں 19 سالہ نوجوان جاں بحق
- لاہور ہائیکورٹ’ میٹا گلاسز پر پابندی کیلئے درخواست’ پنجاب حکومت کے وکیل آئندہ سماعت پر طلب
- مبینہ مغویہ کی عدم بازیابی کیس ،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران ذاتی حیثیت میں طلب
- خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، این سی سی آئی اے کے سب انسپکٹر کے خلاف درخواست نمٹادی گئی
- ازبکستان کی پاکستان کو بیجوں، باغبانی’ لائیوسٹاک شعبوں میںتعاون کی پیشکش
- واسا کی واٹر ٹیسٹنگ کا بین الاقوامی معیار کے تحت ایکریڈیشن کا مرحلہ مکمل
- لاہور ،گھروں میں گھس کر وارداتیں کرنے والا گینگ گرفتار
- وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری، ”دھی رانی پروگرام” کی تقریب سے خطاب کر رہی ہیں گروپ فوٹو میں صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور معاون خصوصی علی ڈار بھی ہمراہ ہیں۔
- پاک فوج کا ضلع باغ میںمفت ویٹرنری کیمپ،1ہزارسے زائدجانوروں کامعائنہ
- پولیس تحفظ دینے میں ناکام شہری لٹتے رہے گاڑیاں موٹر سائکیلں چوری
- بانی پی ٹی آئی کا پارٹی کی قیادت اہم رہنماوں پر عدم اطمینان کا انکشاف
- معدنیات خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں صاف توانائی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی صنعتی پیداوار میں فعال کردار چاہتے اسحاق ڈار
