Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم کرائم کنٹرول سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • لاہور ہائیکورٹ ‘لڑکی بازیاب کروانے کی درخواست نمٹا دی گئی
    • جرائم پیشہ عناصر کیخلاف فوری ایکشن یقینی بنایا جائے:آئی جی پنجاب
    • پیرس :پاکستان ریلوے کے تاریخی ورثے کی فوٹوگرافی نمائش،پاکستانی سفیر کی شرکت
    • این ویڈیا سکینڈل پر امریکی وزیر تجارت کی نوکری خطرے میں پڑ گئی۔
    • مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں مسلسل مالیاتی سر پلس ریکارڈ
    • نہ دیکھا کریں، ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز پر سوال، محسن نقوی کے جواب پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا
    • جعفر ایکسپریس مارگلہ اور راولپنڈی کے درمیان نورجان سٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتری ہوئی ہے۔
    • صدرٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیا
    • ٹیکس چوری روکنے کیلئے پیک شدہ چائے کی پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ
    • برطانیہ کی روس کے 10بڑے تیل پیدا کرنے والے اداروں پر پابندیاں
    • برطانیہ میں توانائی کے بڑھتے بلوں اورمہنگائی کیخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ
    • واسا لاہور کا سمارٹ واٹر میٹرنگ سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
    • صدرِ مملکت اور محسن نقوی کی ملاقات میں صوبوں سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی: ایوان صدر کی وضاحت
    • پرندوں کا تحفظ کیس’سینئر افسر وائلڈ لائف 9 دسمبر کو طلب
    • منشیات کیس: انمول عرف پنکی اور دیگر پر فرد جرم عائد،ملزمان کا صحت جرم سے انکار
    • بجلی کے فی یونٹ 5روپے سیلز ٹیکس کا اطلاق مزید 8اداروں تک بڑھا دیا گیا
    • اسرائیل کا 16برس کی فلسطینی لڑکی ریماس دویقات کو چار ماہ جیل میں رکھنے کا حکم
    • پنجاب ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع ہوگی
    • مصر میںآثار قدیمہ کے ماہرین نے3ہزارسال پرانا شاہی مقبرہ دریافت کرلیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جرائم پیشہ عناصر کیخلاف فوری ایکشن یقینی بنایا جائے:آئی جی پنجاب

    By Khabrain Newsنومبر 14, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت کرائم کنٹرول سے متعلق ہفتہ وار جائزہ اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں تمام ریجنز اور اضلاع کی ہفتہ وار کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں قتل، ڈکیتی، ریپ سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں میں کمی کا رجحان مسلسل تیسرے ہفتے بھی برقرار ہے۔ اے آئی جی مانیٹرنگ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس کی موثر آپریشنل حکمت عملی کے باعث سنگین جرائم میں کمی کا ٹرینڈ مستحکم ہوا ہے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ سنگین جرائم میں کمی کی شرح کو برقرار رکھنے کے لیے کرائم ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری ایکشن یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قتل، ڈکیتی، رابری، بچوں اور خواتین سے زیادتی سمیت آرگنائزڈ کرائم کی سرکوبی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ آر پی اوز اور ڈی پی اوز وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں۔ آر پی اوز ضلعی پولیس افسران کی کارکردگی کا باقاعدگی سے خود جائزہ لیں جبکہ تھانوں کی انسپکشن، موثر پٹرولنگ، سرویلنس اور جدید آئی ٹی بیسڈ ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ اختیارات سے تجاوز، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ بدعنوانی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز سخت ایکشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس میں احتساب کا عمل موثر انداز میں جاری ہے اور فرائض میں غفلت یا اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب اہلکاروں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن محمد کامران خان، اے آئی جی مانیٹرنگ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن پنجاب، اے آئی جی آپریشنز، اے آئی جی کوآرڈینیشن اور اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی نے شرکت کی جبکہ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب سید خرم علی، ایم ڈی سیف سٹیز، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، ڈی آئی جیز آپریشنز و انوسٹی گیشن لاہور سمیت متعلقہ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      آئی جی پنجاب عبدالکریم کرائم کنٹرول سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

      لاہور ہائیکورٹ ‘لڑکی بازیاب کروانے کی درخواست نمٹا دی گئی

      مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں مسلسل مالیاتی سر پلس ریکارڈ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.