واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر غزہ جنگ کے دوران شہریوں کی ہلاکتیں کم کرنے سے متعلق بار بار کئے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو امریکی مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کراتے تھے، لیکن اس کے بعد بھی ایسی فوجی کارروائیاں جاری رہتی تھیں جن میں مزید فلسطینی شہری ہلاک ہوتے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بائیڈن نے یہ انکشاف اپنی نئی یادداشتوں پر مشتمل کتاب Promise Me, America میں کیا ہے، جس کے اقتباسات امریکی میڈیا پر جاری کیے گئے۔ ان کی 480 صفحات پر مشتمل کتاب 17 نومبر کو شائع ہونے والی ہے۔بائیڈن کے مطابق انہوں نے غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ فوجی کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔انہوں نے لکھا کہ نیتن یاہو کے ساتھ متعدد نجی ملاقاتوں اور ٹیلی فونک گفتگو میں یہ معاملہ اٹھایا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بھی تسلیم کرتے تھے کہ فلسطینی شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتیں اسرائیل کی عالمی ساکھ اور جنگ کے لیے امریکی حمایت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
جوبائیڈن
بریکنگ نیوز
- فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کی آمد، ہزاروں شہری منتقل
- پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
- لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
- ہتک عزت دعویٰ میںبانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیراعظم کے وکلاء سے دلائل طلب
- سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
- جنوبی افریقہ:پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے زیر زمین آبی ذخائر کو محفوظ بنانیکا منصوبہ
- پیپلزپارٹی کا 30 نومبر کو یوم تاسیس کے سلسلے میں ضلعی سطح پر جلسے کرنے کا فیصلہ
- کراچی:وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے سندھ ریجنل آفس کے افتتاح کے موقع پر تختی کی نقاب کشائی کررہے ہیں۔
- پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
- لاہور میں حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 3 افراد نے خود کشی کر لی
- مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
- بابو صابو انٹرچینج کے قریب موٹروے پر حادثہ، 15سالہ نامعلوم بچی جاں بحق
- گلگت:برف میں ڈھکے پہاڑوں کا خوبصورت منظر۔
- انشورنس کمپنی کی آئینی درخواست منظور کرکے معاملہ دوبارہ صارف عدالت کو بھجوا دیاگیا
- این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 1ہزار 895 ارب روپے منتقل
- بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال زہرقاتل’ بہت بڑا المیہ ہے : اختراقبال ڈار
- حیدر آباد:ہنرمند مٹی سے پانی رکھنے کیلئے گھڑے بنا رہا ہے۔
- لاہور:یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور روزگار کی تلاش میں اڈے پر بیٹھے گاہکوں کے منتظر ہیں۔
- حیدر آباد:پک اپ خالی بوتلوں سے لدی جیل روڈ سے گزر رہی ہے۔
- تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
