اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے طالب علم عظام عارف کی چین میں سائبر سکیورٹی عالمی مقابلے میں تیسری پوزیشن، سو ممالک کی دو ہزار یونیورسٹیوں کے دو لاکھ بیس ہزار طلبہ کی شرکت، سائبر حملوں کا سراغ لگانے اور تدارک میں پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز۔ تفصیلات کے مطابق ملک عظام عارف کا تعلق فتح جنگ سے ہے جنہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز فاسٹ، اسلام آباد سے سائبر سکیورٹی میں بیچلرز کی ڈگری مکمل کی۔ انہوں نے 2026 میں ہواوے آئی ٹی مقابلے میں اپنی ٹیم کے ساتھ حصہ لیا۔ یہ ہواوے کی طرف سے منعقد ہونے والا ایک بین الاقوامی مقابلہ ہے جس میں دنیا بھر کی مختلف یونیورسٹیوں اور ممالک کے طلبہ حصہ لیتے ہیں اور مصنوعی ذہانت سمیت دوسری جدید ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتے ہوئے حقیقی دنیا کے مسائل کے حل تیار کرتے ہیں۔ اس مقابلے کے لیے انہوں نے ایک پروجیکٹ تیار کیا جس کا نام روٹ ہنٹر رکھا جس کا بنیادی مقصد سائبر حملوں کو ڈیٹیکٹ کرنا، ان کی انویسٹیگیشن کرنا اور سائبر سیکیورٹی کے واقعات کے رسپانس کے عمل کو آٹومیٹ کرنا ہے۔اس مقابلے میں گلوبل فائنل تک پہنچنے کے لیے انہیں تین مختلف مراحل سے گزرنا پڑا۔سب سے پہلے پروجیکٹ اور اس کی ٹیکنیکل ڈاکیومنٹیشن جمع کروائی گئی۔ ابتدائی طور پر مقابلے کا نیشنل لیول فاسٹ یونیورسٹی میں منعقد ہوا جہاں یونیورسٹی کی تقریبا 75 ٹیموں نے اپنے پروجیکٹس پیش کیے۔ ان تمام ٹیموں میں سے ان کی ٹیم کا پروجیکٹ منتخب ہوا۔اس کے بعد مختلف یونیورسٹیوں سے منتخب ہونے والے پروجیکٹس کے درمیان قومی سطح پر مقابلہ ہوا جہاں پورے پاکستان سے ٹاپ تھری ٹیموں کو منتخب کیا جانا تھا۔عظام عارف ٹیم بھی ان منتخب ٹیموں میں شامل تھی اور اس طرح وہ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گئے۔اگلا مرحلہ ریجنل رانڈ تھا۔ ہواوے کی طرف سے مختلف ریجنز بنائے گئے تھے جن میں ساتھ ایشیا اور مڈل ایسٹ کو ایک ہی ریجن میں رکھا گیا تھا۔ اس مرحلے میں آن لائن اپنے پروجیکٹ کی پریزنٹیشن دینی تھی۔ اس ریجنل رانڈ میں ان کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی جس کے بعد وہ گلوبل فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے۔گلوبل فائنلز چین کے ایک انتہائی ترقی یافتہ شہر شینزین میں منعقد ہوئے جہاں دنیا کے مختلف ممالک اور یونیورسٹیوں سے منتخب ہونے والی ٹیموں نے شرکت کی جہاں ان کی ٹیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انوویشن ٹریک میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس سال اس مقابلے میں دنیا کے 100 سے زائد ممالک اور 2,000 سے زیادہ یونیورسٹیز اور اداروں کے تقریبا 220,000 سے زائد طلبہ اور اساتذہ نے حصہ لیا جبکہ 49 ممالک کی صرف 177 ٹیمیں گلوبل فائنلز تک پہنچ سکیں۔عظام عارف نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات تھی کہ ہمیں بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا اور ہم اپنے ملک کے لیے گلوبل لیول پر تھرڈ پرائز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
