Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔
    • چھوٹے انتظامی یونٹس کے حامی ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیںحافظ نعیم الرحمان
    • دوران پرواز بزریعہ سیٹلائیٹ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنسگ فریم ورک تیار
    • واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی کارکردگی صفر آلودہ پانی کے استعمال سے شہری بیمار
    • اینویڈیا کے سابق چیف جینسن ہوانگ کو دوبارہ کمپنی کی قیادت سونپنے کیلئے مہم شروع
    • عمرقید کا مجرم کم از کم 15سال حقیقی قید کاٹے بغیر رہا نہیں ہو سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
    • اسلام آباد، پسند کی شادی کرنے والی لاریب کا قاتل شوہر نکلا
    • ملک کے مختلیف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ ہائی الرٹ جاری سموگ کی شدت میں کمی
    • اسلام آباد:بدھ بھگشو عجائب کادورہ کرنے کے بعد شاہ اللہ دتہ غار دیکھنے جارہے ہیں۔
    • لاہور:بی بی سی اے کے نارتھ ونگ کے خصوصی اجلاس کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو۔
    • لاہور جنرل ہسپتال کے ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین تبدیل، ڈاکٹر جعفر حسین نئے ایم ایس مقرر
    • کراچی، بلدیہ میں فیکٹری آگ کی لپیٹ میں آگئی
    • بی بی سی اے کے نارتھ ونگ کے خصوصی اجلاس کا انعقاد
    • 13سالہ ملازمہ فاطمہ اصغرکی موت تشدد کی وجہ سے ہوئی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ
    • پولو کلب میں سعد احسان ریزیڈنسی اینڈ سٹیزن شپ پولو کپ 2026ء کا شاندار انعقاد
    • امریکی حکام کو سرکاری ملٹری کمپیوٹرز پرسائبر حملوں کا خدشہ
    • لاہور:پولیس اہلکار پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر الرٹ کھڑے ہیں۔
    • فیصل آباد:ڈکیتی، راہزنی، چوری اور چھینا جھپٹی کی تین درجن وارداتیں
    • آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھادیئے، 242 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • کوئٹہ ،پاکستان کسٹمز کی کارروائی ،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 58 کروڑ سے زائد مالیت کی 115 کلوگرام افیون برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چھوٹے انتظامی یونٹس کے حامی ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیںحافظ نعیم الرحمان

    By Khabrain Newsنومبر 18, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(نیوز ایجنسیاں)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی چھوٹے انتظامی یونٹس کے حق میں ہے، صوبوں کی تشکیل آئینی فریم ورک میں ہونی چاہیے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر آئین ریفرنڈم کی اجازت دیتا ہے تو کروا لینے میں حرج نہیں، حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرائے، حکومت گراتے وقت کہا گیا عدم اعتماد آئینی اقدام ہے، ہم نے کہا ہارس ٹریڈنگ آئین میں کہیں موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے احتجاج کے باعث پٹرول 80 روپے سستا کیا گیا، 32 روپے ڈیزل کی قیمتیں بھی جماعت اسلامی کے باعث کم ہوئیں، وزرا خود بتا رہے تھے کہ پٹرول ایک ہزار روپے لٹر ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم نے حکومت کو مسلسل دبا ئو میں رکھا ہے، ہمارے دھرنے نہیں ہو رہے لیکن احتجاج جاری ہیں، 22 نومبر بلوچستان میں پٹرول، بجلی، مہنگائی اور امن و امان کی صورتحال پر جلسہ کریں گے، 29 نومبر کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ ہوگا، ہم نے حکومت کو فائنل ڈرافٹ دے دیا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کل 19 نومبر کو ہماری مذاکراتی ٹیم کی حکومتی ٹیم سے میٹنگ ہوگی، حکومت ریلیف کو بڑھائے، ہم جانتے ہیں آئی ایم ایف کا کوئی دبا ئونہیں ہے، ریلیف کا دائرہ نہ بڑھا تو حکومت کے ساتھ یہ ملاقات آخری ہو سکتی ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر عوام کو ریلیف نہ ملا تو احتجاجی مظاہروں کے ساتھ دھرنے دوبارہ شروع ہوں گے، ہمارے جلسے صرف پٹرول کے مسائل پر نہیں ہیں، ہمارے جلسے گیس اور زراعت کی زبوں حالی کے خلاف بھی ہیں، حکومت نے گیس کی قیمت 290 روپے مقرر کی، ملتی 600 روپے تک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد سے عوام کو بجلی میں ریلیف ملا، آئی پی پیز کے ساتھ مزید ناجائز معاہدے برداشت نہیں کریں گے، بینک مافیاز کو فائدہ پہنچانے کیلئے معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے، ٹیکنیکل گیم سے عوام کو بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پوری قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہماری جدوجہد پاکستانی سیاسی میں یہ ایک نئی تبدیلی ہے، عوامی سطح پر کسی نے حکومت پر دبائو ڈال کر ریلیف نہیں دلوایا، ہمارے دبا کے باعث تاخیر سے ہی صحیح لیکن ریلیف مل رہا ہے، عوام کے تعاون سے مکمل ریلیف حاصل کر کے رہیں گے۔
    حافظ نعیم الرحمن

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔

      دوران پرواز بزریعہ سیٹلائیٹ ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی فراہمی کیلئے لائسنسگ فریم ورک تیار

      واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی کارکردگی صفر آلودہ پانی کے استعمال سے شہری بیمار

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.